حرم امام رضا(ع)
-
پاکستانی تاجروں کو ایران اور سرخس اسپیشل اکنامک زون میں پائی جانے والی اقتصادی صلاحیتوں کا تعارف
اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے دورہ کے موقع پر پاکستان اور صوبہ خراسان رضوی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے مواقع خصوصاً اسپیشل اکنامک زون سرخس میں پاکستانی تاجروں کے لئے موجود تجارتی مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
-
مشہد الرضا(ع) میں آنے والے غیرملکی زائرین کی تعداد اورسہولیات میں اضافہ پر تاکید
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ کہ آستان قدس رضوی کی میزبانی میں امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرملکی زائرین کی تعداد اور سہولیات میں اضافے پر زور دیا گیا۔
-
بہ نشر پبلی کیشنز کی جانب سے اٹھارہ لاکھ قرآنی نسخوں کی اشاعت
بہ نشر پبلی کیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس پبلی کیشنزکی جانب سے اب تک آٹھارہ لاکھ قرآنی نسخوں کی اشاعت کی جا چکی ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کی جانب سے زیارت کی سہولیات کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون
پاکستان کے ساتھ زیارت اور سیاحت کے سلسلے میں باہمی تعاون کے لئے آستان قدس رضوی کے نمائندوں کا ایک وفد پاکستان گیا ہے
-
حضرت امام علی رضا(ع) سے منسوب قرآنی نسخے سے نقاب کشائی
اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے دوران حضرت امام علی رضا(ع) سے منسوب قرآنی نسخے کی رونمائی کی گئی۔
-
41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب
اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب مؤرخہ31 جنوری2025 بروز جمعہ حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی گئی۔
-
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی حیات طیبہ کا مختصر جائزہ
آستان نیوز نے 8 مختلف حصوں میں عالم اسلام کے چند معروف علمائے کرام اور دانشوروں کے انٹرویو کئے جن میں فقہاء کی نگھبان کونسل کے رکن آیت اللہ حسینی خراسانی،حجت الاسلام نصر رفیعی، ہندوستان کے معروف عالم دین سردار حسن، کردستان دھگلان کے امام جمعہ اور اہلسنت عالم دین عبد السلام محمدی اور چند دیگر علمائے کرام شامل ہیں ان علما اور دانشوروں نے باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی حیات طبیہ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ہے
-
عالمی کانگریس کے ذریعہ مشہد مقدس سے لے کر دنیا بھر میں رضوی تعلیمات کا فروغ
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی تیسری خصوصی نشست کی سیکرٹری نے بتایا کہ عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کو تین دہائیوں کو بعد دوبارہ احیاء کیا گیا ہے تاکہ رضوی عدل و انصاف کا پیغام مشہد سے پوری دنیا تک پہنچ سکے۔
-
آستان قدس رضوی کا سب سے اہم اور بڑا مقصد قرآن کریم کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کے تعلیمی، تبلیغی اور سائنسی کارنامے متعارف کرانے کے مقصد سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
-
بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ انہیں حرم امام رضا(ع) میں منعقد کیا گیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا تیسرا دن ہے اور خواتین سیکشن میں حصے لینے والی خواتین کے درمیان مقابلوں کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں جاری ہے ۔
-
’’سیکولرانسانی حقوق پر تنقیداوررضوی تعلیمات پر توجہ کی ضرورت‘‘ کے عنوان سے تیسری خصوصی نشست کا انعقاد
مؤرخہ29 جنوری2025 بروز بدھ کو’’سیکولرانسانی حقوق پر تنقیداورعصر حاضر میں رضوی تعلیمات پر توجہ کی ضرورت‘‘کے عنوان سے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق ملل میں خصوصی نشست منعقد کی گئی جس میں بین الاقوامی اساتذہ نے شرکت کی ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) میں 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئ۔
-
بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں کو مشہد مقدس آنے کے لئےمختلف سہولیات کی فراہمی
آستان قدس رضوی کی میزبانی میں امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
-
حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے صحنوں،ضریح مطہر اور گنبد مطہر کو مؤرخہ24 جنوری2025 بروز جمعہ سے سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم اور بنرز نصب کر کے سیاہ پوش کیا گیا ،حرم رضوی کے گنبد مطہر کا پرچم سوموار تک سیاہ رہے گا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں منعقد ہونے والےبین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنیا کے 26 ممالک کے 57 قاریوں کی شرکت
مؤرخہ 26 جنوری2025 سے 31 جنوری2025 تک حرم امام رضا(ع) میں قرآن کریم کے 41 ویں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 26 ممالک کے 57قاریان قرآن حصہ لیں گے۔
-
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، جیلوں میں بند قیدیوں کے ضامن بن گئے
مولود کعبہ ،امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شب ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی کاوشوں سے جیلوں میں قید غیرارادی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہائی دلائی گئی ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد
تیرہ رجب المرجب ولادت با سعادت امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع)کے موقع پرحرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کے لئے ’’شہ ملک لا فتیٰ‘‘ کے عنوان سے محفلِ جشن کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہندکی کاوشوں سےامیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر اردو زبان خواتین کے لئے ’’شہ ملک لافتیٰ‘‘ کے عنوان سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ہونے والے اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد کی شرکت
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ اعتکاف میں 28 ممالک کے افراد نے شرکت کی ہے ۔
-
شبِ ولادت امام محمد تقی الجواد(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن کا سماں
السَّلامُ عَلَيْكَ يَا أَمِينَ اللّهِ فِي أَرْضِهِ ، وَحُجَّتَهُ عَلَى عِبادِهِ ، السَّلامُ عَلَيْكَ يَا عَلیِ بنِ موسیَ الرِّضا(ع)اور شاید آج کی رات امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ میں محبت و عقیدت کا اظہار "اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا اَبَالجَواد(ع)"ہو۔
-
امام رضا(ع) اسٹیڈیم ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع و ترقی کا عکاس ہے
امام رضا(ع) اسٹیڈیم ملک کے اعلیٰ ترین اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے جس نے انقلاب اسلامی کے بعد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
-
حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام میں ولادت با سعادت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے موقع پر اردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام میں ولادت با سعادت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے موقع پر اردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
جہاد بیان اورمزاحمتی محاذ پر ثابت قدمی ایک فریضہ ہے ؛جناب مصطفیٰ فیضی
حرم امام رضا(ع) میں ’’سلاماً یا شہید‘‘ کے عنوان سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے وہ خادمین جوحرم رضوی کے متبرک پرچم کے ہمراہ لبنان تشریف لے گئے تھے انہوں نے اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کئے۔
-
خانہ بدوش انقلاب کے حامی اور ملکی امن و سلامتی اور ترقی کا سرمایہ ہیں؛آیت اللہ مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ بدوشوں کو انقلاب اسلامی کا حامی اور ملکی امن و سلامتی اور ترقی کا اہم ستون قرار دیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کو 450 خادمین کے توسط سے مختلف خدمات کی فراہمی
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں غیرملکی زائرین کو450 خادمین جن میں خواتین او رمرد شامل ہیں مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں ۔
-
مختلف اقوام کی ثقافت اور فن کو متعارف کرانے کے لئےحرم امام رضا(ع) میں مختلف ممالک کے آرٹسٹوں اور فنکاروں کی حاضری
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) میں مختلف نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کے فنکار اور آرٹسٹس اپنی اپنی ثقافت اور فن کو متعارف کراتے ہیں ، اس سے زائرین کو ایک دوسرے کی ثقافت کو بھی جاننے کا بہترین موقع ملتا ہے ۔
-
2024 میں 65 غیرملکی زائرین کا دین اسلام سے مشرف ہونا
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 65 غیرملکی زائرین دین مبین اسلام سے مشرف ہوئے ہیں۔
-
مزاحمت ؛اسلامی انقلاب پر گفتگو کا نتیجہ ہے
شام کے حالیہ واقعات کے موضوع پر آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن سے وابستہ شہید آیت اللہ مدرس(رہ) کے مزار کی میزبانی میں تجزیاتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
-
150 غیرملکی شیعوں کا حرم امام رضا(ع) کی خدمات سے مستفید ہونا
مڈغاسکرسے تعلق رکھنے والے 150 شیعوں نے حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ آستان قدس رضوی کی ثقافتی خدمات سے بھی استفادہ کیا۔