پیغمبر اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے میلاد کی تقریب حرم امام رضا(ع) میں نہایت جوش و خروش سے منائی گئی

شب میلاد پیغمبر اکرم(ص) اور صادق آل محمد امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں جشن کا سماں تھا اور مختلف صحنوں میں محافل جشن کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رحمت اللعالمین اور امامت کے چھٹے درخشاں ستارے کی شبِ ولادت میں ’’طلیعہ رحمت‘‘ کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں جشن کی روحانی تقریب منعقد ہوئی جس میں زائرین و مجاورین نے نہایت جوش و خروج سے جشن منایا۔ 
تقریب کا آغاز کلام اللہ مجید کی آیات کی تلاوت سے ہوا اور پھرباصلاحیت اور خوش ذوق میزبان جناب رسالت بوذری ، محمد و آل محمد (ص) پر سلام و صلوات بھیجتے ہوئے اسٹیج پر آئے اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عج) کے حضور اور خاندان عصمت و طہارت (ع) کے تمام عاشقوں اور دلدادہ گان کو ان مبارک اور شاندار ولادتوں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اس محفل کو ایک خاص جوش و حرارت بخشی۔
جشن کے تسلسل میں، حاج علی ملائکہ نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی مدح سرائی کی، جس کی گرم اور دلنشین آواز نے صحن پیغمبر اعظم (ص) میں عشق و ارادت سے فضا کو روحانی بنا دیا۔ 
تقریب کے تسلسل میں، میزبان بوذری نے آستان قدس رضوی کے "طلیعہ رحمت" نمائش کے انعقاد میں قیمتی اور اہم ثقافتی اقدام کی طرف اشارہ کیا اور وضاحت کی کہ اس نمائش میں 9 سے زیادہ متنوع اور دلچسپ موضوعاتی اسٹال شامل ہیں، جن میں مہدویت، نماز، اور دیگر ثقافتی اور مذہبی مسائل کے اسٹالز ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نمائش صحن پیغمبر اعظم (ص) کے شمال مغربی حصے میں، ستون 23، 24 اور 29 کے قریب لگائی گئی ہے اور پیغمبر کے میلاد کی شام آدھی رات 12:30 بجے تک بچوں اور معزز خاندانوں کے لیے دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
قومی اقتدار اور نبی سیرت میں تدبر و تفکر
تقریب کو جاری رکھتے ہوئے ممتاز استاد،محقق اور مبلغ حجت الاسلام والمسلمین شہاب مرادی نے خطاب کیا ،انہوں نے اپنی گفتگو میں حضرت پیغمبر اکرم(ص) کے میلاد کی عظمت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام(ص) کی نبوت کے بعد اہم ترین مسئلہ دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی طاقت اور اتحاد کا ہے ۔ 
انہوں نےشہداء جنرل کمانڈر حسن تہرانی مقدم اور جنرل کمانڈر امیر علی حاجی زادہ  کو یاد کرتے ہوئے ایرانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے پیارے وطن کی بڑھتی ہوئی طاقت کو حاصل کرنے کے لیے علمی، تحقیقی اور تکنیکی میدانوں میں کوشش اور جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہاکہ  یہ کوششیں دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں سرفرازی اور استقامت کے لیے ضروری ہیں۔
حجت الاسلام مرادی نے مزید یہ کہا کہ بہت سی مصیبتوں اور مشکلات کی وجہ  جہالت، نادانی اور انسانوں کی ایک دوسرے سے دشمنی میں ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئی شیطان اور مخلوق انسان پر حقیقی تسلط نہیں رکھتی اور شیطان کے وسوسے بہت کمزور اور ناچیز ہیں، کہا کہ  بہت سی مشکلات اور انفرادی و سماجی انحرافات کی جڑیں لاشعوری، حقائق کی عدم معرفت اور نفس و نفسانی خواہشات پر قابو نہ پانے میں ہیں، اور وسوسوں پر قابو پانے اور سعادت حاصل کرنے کے لیے خود سازی اور تہذیب نفس ضروری ہے ۔ 

News Code 7192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha