آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ خدمات زائرین کے سربراہ محمد شبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خاک شفا پر نماز پڑھنے کے حوالے سے احادیث میں تاکید کے ساتھ ساتھ زائرین کی بار بار درخواستوں کے پیش نظر آستان قدس رضوی کے متولی نے خاک شفا سے بنی سجدہ گاہوں کے استعمال پر تاکید کی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ محترم متولی کے دفتر سے منظوری کے بعد کربلا سے خاک منگوا لی گئی ہے اور اس مٹی کو سجدہ گاہیں بنانے کے لئے خصوصی ورکشاپس میں منتقل کر دیا ہے اور تربت کربلا کے الفاظ کے ساتھ نئے ڈیزائن کے ساتھ نئی سجدہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں
جناب شبان نے کہا کہ ان سجدہ گاہوں کا قطر پانچ سینٹی میٹر ہے ڈیزائن کے لحاظ سے ہموار اور مضبوط ہیں اور ان کی کیفیت سابقہ سجدہ گاہوں کی نسبت بہتر ہے ۔
واضح رہے کہ فی الحال مجموعی طور پر تین لاکھ سجدہ گاہیں تیار کی گئی ہیں جنہیں پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے تمام صحنوں اور رواقوں میں تقسیم کیا جائےگا اور موجود سجدے گاہوں کی جگہ ان نئی سجدے گاہوں کو رکھ دیا گيا ہے

آستان قدس رضوی کے متولی کی ہدایات کے بعد حرم امام رضا(ع) میں موجود پرانی سجدہ گاہوں کی جگہ خاک شفا سے تیار کی گئی سجدہ گاہوں کے رکھنے پر تاکید کی گئی ہے ۔
News Code 7181
آپ کا تبصرہ