آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی حرم امام رضا(ع) کے شعبہ کفشداری کے اعزازی خادموں نے 6اگست 2025 سے حرم کاظمین کے صحن باب علی(ع) میں موکب لگایا ہے تاکہ زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جا سکیں۔
جناب جعفر زادہ جو کہ حرم امام رضا(ع) کے شعبہ کفشداری کے انچارج ہیں اس موکب پر دی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ موکب دس دنوں تک صحن باب علی(ع) میں زائرین کو مختلف اور متنوع خدمات فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس موکب میں روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار سے زائد ناشتے اور چھ ہزار سے زائد دوپہر اور شام کے کھانے زائرین میں تقسیم کئے جاتے ہیں ۔
آخر میں ان کا کیہنا تھا کہ ان اعزازی خادموں میں کھانا بنانے والے مرد خادموں کی تعداد پچاس ہیں اور ان کے علاوہ کچھ خواتین خادم بھی کھانا بنانے میں شامل ہیں ،امید ہے کہ خلوص دل سے کی جانے والی اس خدمت کو حضرت امام علی رضا(ع) اور حضرت امام حسین(ع) قبول فرمائیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ کفشداری کے اعزازی خادموں نے کاظمین میں موکب لگایا ہے جس میں اربعین حسینی پر آنے والے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
News Code 6966
آپ کا تبصرہ