ہمسایہ ملک افغانستان کے مہاجرین کی پذیرائی کے لئے ’’دارالکرامہ‘‘ موکب برپا کردیا گیا

آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم کے مطابق دوغارون بارڈر پر ’’دارالکرامہ‘‘ کے عنوان سے موکب لگایا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین کو ایران سے اپنے وطن واپس جاتے وقت مختلف تحائف دینے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر 1500 کھانے بھی دیئے جاتے ہیں۔

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ سماجی خدمات کے معاون جعفر رئیسیان زادہ نے آستان نیوز کو موکب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی کی ہدایات پر انجام دیا گیا تاکہ ایران کی مشرقی سرحدوں سے جانے والے افغان مہاجرین کو خدمات فراہم کی جا سکیں ، یہ اقدام ایران کی جانب سے افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی اور سماجی ذمہ داری ایک جیتی جاگتی مثال ہے ۔ 
جناب جعفر رئیسیان زادہ نے بتایا کہ دوغارون بارڈر پر سب سے پہلے افغان مہاجرین کی بنیادی ضروریات کے لئے ایک مکمل جائزہ لیا گیا جس کے بعد تایباد شہر کی انتظامیہ اور اس خطے کے اعزازی خادموں نے مل کر روزانہ پندرہ سو کھانے تیار کرنے تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خدمت رضوی کے مراکز،تایباد ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے شروع کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے افغان مہاجرین کے ایران سے خارج ہونے والے ٹرمینل کے مقام پر ’’دارالکرامہ‘‘ کے عنوان سے موکب لگایا گیا ہے جس میں امام رضا(ع) کے بابرکت نام پر ان مہاجرین کی پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
یہ موکب نہ فقط افغان مہاجرین کی غذائی ضروریات پوری کر رہا ہے بلکہ انہیں رخصت کرنے کے لئے ایک بہترین ماحول بھی فراہم کر رہا ہے 
انہوں نے بتایا کہ افغان مہاجرین کے خاندان خصوصاً بچوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے اس مقصد کے لئے اس موکب پر ان کے درمیان مختلف تحائف بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ 
جناب رئیسیان زادہ نے کہا کہ یہ منصوبہ مادّی ضروریات پوری کرنے سے بڑھ کر ہے ،ہم مہاجرین کی عزت نفس کو محفوظ رکھتے ہوئے انہیں ایرانی عوام کی مہمان نوازی اور بہترین ہمسائیگی کا پیغام پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
ان کا   کہنا تھا کہ دوغارون بارڈر پر کرامت رضوی فاؤنڈیشن کا یہ اقدام امام رضا(ع) کے مہمانوں کی تکریم و تجلیل  کے لئے ہے ۔ 
واضح رہے کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کا یہ منصوبہ اگلے بیس دنوں تک جاری رہے گا۔ 

News Code 6920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha