چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) غیرملکی زائرین کا میزبان

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ چہلم امام حسین(ع) کے ایّام میں غیرملکی زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں اور ہالز میں مختلف اور متنوع پروگرامزمنعقد کئے جارہے ہیں۔

جناب مہدی لسانی نے آستان نیوز سے گفتگو کے دوران ایّام حسینیؑ کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ان ایّام میں عرب زبان، اردو اور آذری زبان زائرین مختلف ممالک سے امام رضا(ع) کی نورانی و ملکوتی بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں ،اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ان غیرملکی زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کی جانب سے متنوع اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جو کہ شبِ چہلم امام حسین(ع) ہے اس مناسبت سے عرب زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے صحن غدیر میں عزاداری کے متعدد پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ 
جناب لسانی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین(ع) کے دن نماز ظہرین کے فوراً بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالمرحمہ میں عزاداری کا خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں جناب شیخ حسین شرعیات خطاب فرمائیں گے اورجناب فلاح حدادی نوحے پڑھیں گے ۔ 
ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ بیس صفر کو شام کے وقت حرم امام رضا(ع) کے صحن غدیر میں عزاداری کا پروگرام منعقد ہوگا جس میں محمود شیرازی زیارت اربعین پڑھیں گے اورعراق سے تعلق رکھنے والے جناب شیخ کرار الساعدی خطاب فرمائیں گے، اس کے علاوہ ماتم داری بھی ہوگی اور دعائے کمیل بھی پڑھی جائے گی۔ 
آذری اور اردو زبان زائرین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگراموں کا انعقاد
جناب لسانی نے اپنی گفتگو کے تسلسل میں بتایا کہ بروز بدھ اور جمعرات کو یعنی انیس اور بیس صفر کو حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان زائرین کے لئےخصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ۔ 
عزاداری کے ان پروگراموں میں جناب عارف حسین زاہدی زیارت پڑھیں گے اور حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عسکری نقوی خطاب فرمائیں پروگرام کے اختتام پر جناب وحید حسین لاشاری نوحے پڑھیں گے ۔ 
جناب لسانی نے مزید یہ بتایا کہ چہلم امام حسین علیہ السالم کی مناسبت سے آذری زبان زائرین کے لئے بروز جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں ساوہ کے امام جمعہ حجت الاسلام جعفر رحیمی خطاب فرمائیں گے اور جناب احد سبزی زیارت اربعین پڑھنے کے ساتھ نوحے اور مرثیے بھی پڑھیں گے۔ 

News Code 6981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha