آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس ملاقات کے دوران طرفین نے ایران اور عراق کے مابین ثقافتی و مذہبی تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت نیز عتبات عالیات(عراق کے مقدس مزارات) اور حرم امام رضا(ع) کا ان روابط کو مستحکم بنانے میں جو اہم کردار ہے اس پر تاکید کی۔
عراق کی حکمت پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے آستان قدس رضوی کی جانب سے عراقی زائرین کو دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے اسلامی وحدت و یکجہتی کو استحکام ملے گا۔
آیت اللہ مروی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ