عالم اسلام کے بچوں نے حرم امام رضا(ع) میں پیغمبر رحمت(ص) کا میلاد منایا

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی شب میلاد کے موقع پر، حرم مطہر رضوی میں "عالم اسلام کے بچوں اور پیغمبرِ رحمت" کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام اور ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ ثقافتی-مذہبی تقریب جوادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کے تعاون سے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں منعقد ہوئی  ، اس میں آذری، اردو اور عربی زبان بولنے والے بچوں نے شرکت کی اور مختلف حصوں جیسے پینٹنگ، دیوار کا رنگ کرنا، دستکاری اور دل کے حالات لکھنے  کے ذریعے پیغمبرِ رحمت کے حضور اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ جناب مہدی لسانی نے تقریب کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پیغمبر اسلام (ص) کے پندرہ سو ویں میلاد کی مناسبت سے بچوں اور نوجوانوں کے لئے منعقد کی گئی ہے ۔
 انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ  اس تقریب میں غیر ملکی بچوں اور نوجوانوں نے پینٹنگ کے حصے میں پیغمبرِ رحمت (ص) کی وہ تصویر جو ان کے ذہن میں تھی، فن کی زبان میں کاغذ پر اتاری، اور رنگ کی اور دیوار کی رنگائی کے حصے میں انہوں نے پیغمبر اسلام کے موضوع پر تصاویر کو اپنی مرضی سے رنگ کیا۔ 
لسانی نے مزید یہ کہا کہ  اس تقریب میں عالمی اسلامی بچوں نے "پیغمبر رحمت کو اپنا محبت بھرا پیغام  " کے عنوان سے دلنوشتہ تحریر کیا ، اور آخر میں بہترین دلنوشتوں کو خصوصی تحائف دیے گئے۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  اس خصوصی پروگرام میں، عالم اسلام کے  بچوں نے غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے بحری قافلوں کی حمایت میں فلسطین کے پرچم کے ساتھ کشتیوں اور نابحری بیڑوں کی دستکاری بھی کی۔
تقریب میں شریک بچوں کے خیالات کا اظہار
9 سالہ عربی زبان بولنے والا بچہ، محمد رضا مشعلی، اس تقریب میں شریک افراد میں سے ایک ہے جس نے دلنوشتہ کا انتخاب کیا ہے، اور قلم کو کاغذ پر چلاتے ہوئے کہتا ہے کہ میں پیغمبر (ص) کو ایک خط لکھنا چاہتا ہوں اور انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں اور کتنا چاہتا تھا کہ انہیں دیکھوں۔
 زینب آوا، 8 سالہ آذری زبان بولنے والی بچی بھی جو پیغمبرِ رحمت (ص) کے لیے اپنا دلنوشتہ لکھ رہی ہے، کہتی ہےکہ میں پیغمبر (ص) کے لیے لکھ رہی ہوں کہ کاش میں وقت میں واپس جا سکتی اور ان کے ساتھ زندگی گزار سکتی۔
9 سالہ اردو زبان بولنے والی بچی زہرا جو رنگ کرنے کے سیکشن میں موجود ہے، کہتی ہے کہ مجھے ہمیشہ پینٹنگ کرنا پسند ہے اور میں پیغمبر (ص) کے حرم کے گنبد کو رنگوں سے مزید خوبصورت بنانا چاہتی ہوں اور میں آخر میں تصویر کے پھولوں کو بھی پیلے اور گلابی رنگوں سے رنگ کروں  گی تاکہ تصویر مزید خوبصورت لگے۔

News Code 7191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha