آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شہادت مظلومانہ امام حسن عسکری(ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید سجاد مہدی رضوی نے خطاب کیا
حجت الاسلام سجاد مہدی رضوی کا کہنا تھا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے اہم ترین اقدامات میں سے ایک اہم اقدام شیعی معاشرے کو امام مہدی(عج) کی غیبت کے لئے تیار کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے اپنی چھے سالہ مدت امامت کے دوران غیبت کے زمانے کے لئے فقہائے دین کی پیروی کو بیان فرمایااور شیعوں کی زمانہ غیبت کے لئے ذمہ داری کی وضاحت کی ۔
مجلس میں حاج حسین زاہدی نے زیارت امین اللہ کی قرائت کی اور مجلس عزاء کے اختتام پر سید میر احمد علی رضوی نے نوحے پڑھے ۔

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان زائرین کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
News Code 7136
آپ کا تبصرہ