آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب حسین شیر محمدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 55 افراد پر مشتمل یہ وفد مؤرخہ 7 اگست2025 بروز جمعرات کو عراق روانہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ ان خدام کو عراق روانہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے عراقی بھائیوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس عظیم خدمت گذاری میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
جناب شیر محمدی کا کہنا تھا کہ ان 55 خدام کو ادارہ خدام کے تمام شعبوں سے انتخاب کیا گیا ہے ،ان خادمین کو چار اصلی راستوں پر جن میں نجف سے کربلا، حلہ سے کربلا، مسیّب سے کربلا اور طریق العلماء(شلمچہ سے کربلا) شامل ہیں تعینات کیا جائے گا،طریق العلماء کے راستے کو پہلی بار کھولا گیا ہے ، امید کی جا رہاہی ہے کہ اگلے سال مہران اور خسروی کے راستے بھی اس میں شامل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان خدام کو عراق روانہ کرنے کے تمام اقدامات چہلم امام حسین(ع) سے تین مہینے پہلے سے آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی کے تعاون سے شروع کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں مخیر حضرات نے بھی امداد کی ہے ۔
جناب شیرمحمدی نے بتایا کہ عراقی موکبوں میں تحائف اور امداد پہلے سے پیکنگ کی صورت میں عراق روانہ کئے جا چکے ہیں اور خادمین فقط انہیں جا کر تقسیم کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان خادمین کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ ایک خادم، ایک فراش ایک دربان ، ایک نوحہ و مرثیہ خواں، ایک مترجم، ایک میڈیا اہلکار اور ایک عالم دین پر مشتمل ہے یعنی مجموعی طور پر ہرگروپ آٹھ سے دس افراد پر مشتمل ہے ۔

حرم امام رضا(ع)کے خدام کو چہلم امام حسین(ع) پر روانہ کرنے والے سربراہ نے بتایا کہ عراقی موکبوں کی تعظیم و تکریم کے لئے حرم امام رضا(ع) کے 55 خادمین عراق روانہ کئے جائیں گے۔
News Code 6916
آپ کا تبصرہ