آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کےا دارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفند یاری نے حرم امام رضا(ع) کے اطراف میں بین الاقوامی موکب لگانے والے افراد کی خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ سال کے لئے اس کام میں توسیع و ترقی پر زور دیا۔
انہوں نے حرم مطہر رضوی کے اطراف میں لگائے گئے 15 بین الاقوامی موکبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان موکب داروں نے اربعین حسینی(ع) پر خدمات انجام دینے کے فوراً بعد مشہد مقدس میں موکب لگائے اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کو وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کیں۔
موکبوں کے سرابراہان سے ملاقات اور گفتگو
اس مناسبت سے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ اور عراق و پاکستان کے موکب داروں اور منتظمین کے مابین صحن پیامبر اعظم(ص) کے مہمان ہال میں خصوصی نشست منعقد ہوئی ،نشست کے دوران باہمی تعارف کے علاوہ ان موکبوں کی سرگرمیوں اور کارکردگیوں سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی گئی اور پیش آنے والے مسائل اورضروریات پر غور کیا گیا، نیز آئندہ سال کے لئے ان سرگرمیوں کو مزید آسان بنانے کی بھی تجویز دی گئی۔
عوامی استقبال اورخدمات کو وسیع کرنے کی درخواست
غیرملکی موکبوں کے مالکان اور انتظامیہ نے عوامی سطح پر پذیرائی ملنے کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال بھی یہ توفیق ان کے شامل حال ہوگی، ان کی جانب سے مزید جگہوں کی توسیع کی درخواست بھی کی گئی۔
حجت الاسلام فقیہ اسفندیاری نے کہا کہ تمام موکبوں کے مالکان اور انتظامیہ کی امام رضا(ع) کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں خالص نیت اور بلند ہمت ہمارے لئے بہت ہی قیمتی ہے ۔
نشست کے اختتام پر موکب کےمالکان اور انتظامیہ کو تحائف سے نوازا گیا ،موکب داروں کی جانب سے بھی آستان قدس رضوی اور حرم کے تمام شعبہ جات کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کے لئے توفیقات خیر کی دعا مانگی۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی موکب لگانے والے افراد اور امام رضا(ع) کے زائرین کو مختلف خدمات اور سہولیات دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
News Code 7123
آپ کا تبصرہ