-
حرم امام رضا(ع) کو عالمی چیمپئن شپ کا کپ پیش کرنا، والی بال کمیونٹی کی جانب سے حضرت امام رضا(ع) سے توسل کی علامت ہے
ایران کی والی بال فیڈریشن کے صدر نے آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عالمی چیمپئن شپ کا کپ پیش کرنے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہ اقدام حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کےلئے والی بال کمیونٹی کی جانب سے عقیدت کا اظہاراور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے قومی کھلاڑیوں کے توسل کی علامت ہے۔
-
آستان قدس رضوی اور ادارہ اوقاف کے مابین مشترکہ قرآنی تعاون کی مفاہمتی قرار داد کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز اور صوبہ خراسان رضویہ کے ادارہ اوقاف کے مابین ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ نامی قرآنی منصوبے کے نفاذ کے لئے مفاہمتی قرار داد منعقد ہوئی۔
-
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے نئے سرپرست مقرر
آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر کو بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کا نیا سرپرست مقرر کر دیا گیا ہے ۔
-
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں میڈیکل انجینئرنگ کی شاخ کاگنیٹو نیورولوجی انجینئرنگ کا سبجیکٹ شروع کرنے کے لائسنس کا حصول
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع)کے لئے ماسٹرز سطح پر میڈیکل انجینئرنگ کے شعبہ کاگنیٹو نیورولوجی انجینئرنگ میں طلباء کو داخلہ دینے اور ادارے کے قیام کی منظوری کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے ۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) سے متعلق ثقافتی ورثہ عالمگیرہونے کی صلاحیت رکھتا ہے
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ نشر اور سماجی کاری کے نائب ڈائریکٹر نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے متعلق ثقافتی ورثہ عالمگیر ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ،البتہ اسے دیگر ممالک میں پیش کرنے کے لئے ہمیں انسانی علوم اور معارف اسلامی کے نشر و اشاعت اور ترجمہ کے مرکز کی راہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہے ۔
-
تہران کتاب میلے کے دوران ایران کے صدرمملکت کا آستان قدس رضوی کے بک اسٹال کا دورہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرمملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے 36 ویں بین الاقوامی تہران کتاب میلے کا دورہ کیا اور اس دوران آستان قدس رضوی کے بک اسٹال کا بھی وزٹ کیا ۔
-
ذیابطیس کے مریضوں کے لئے صحت پر مبنی مصنوعات کی تیاری
نالج بیس کمپنی قدسِ رضوی فلورجو کہ موقوفاتی فاؤنڈیشن کی ذیلی کمپنی ہے اس نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اصفہان کی سوغات اور تحائف نمائش کے اسٹال پر بغیر شوگر کا کیک پاؤڈر اورغذائیت سے بھرپور آٹے کو متعارف کرایا۔یہ مصنوعات ذیابطیس کے مریضوں کی حمایت کے لئے تیار کی گئی ہیں۔
-
ڈاکٹر محمد مخبر کا تہران کے بین الاقوامی کتاب میلے میں آستان قدس رضوی کے بک اسٹال کا دورہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیراور معاون ڈاکٹر محمد مخبر نے 36 ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں آستان قدس رضوی کے بک اسٹال کا دورہ کیا۔
-
صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں مزاحمتی ادب کا بے مثال کردار
بہ نشر پبلی کیشنز کی’’ رنجانہ ہای غزہ‘‘ نامی کتاب سے نقاب کشائی اور اس کتاب کا تجزیہ کرنے کے لئے بین الاقوامی تہران کتاب میلے میں نشست منعقد کی ئی۔
-
’’رنجانہ ہای غزہ‘‘ نامی کتاب کا تعارف
36 ویں بین الاقوامی تہران کتاب میلے کے دورانر’’رنجانہ ہای غزہ‘‘ نامی کتاب کے موضوع پر مؤرخہ 13مئی2025بروز منگل کو ثقافتی اور ادبی نشست منعقد کی گئی جس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹرحجت الاسلام مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری،ایران میں اسلامی تحریک حماس کے نمائندے ڈاکٹر ناصر ابو شریف اور ’’دار نبراس قطر‘‘ پبلیکشنز کے سربراہ استاد احمد الحمادی نے شرکت فرمائی۔
-
ایران اور افغانستان کے شہدائے مزاحمت کی یادگاری تقریب امت مسلمہ کے اتحاد کا مظہر ہے
ایران میں مقیم افغان شہریوں کی سماجی و ثقافتی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے شہدائے مزاھمت کی یادگاری تقریب امت مسلمہ کے اتحاد کا مظہر ہے ۔
-
حوزہ علمیہ قم کی سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلام کا پیغام،حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کے مستقبل کے لئے ایک نیا منشور ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے حوزہ علمیہ قم کی سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو حوزہ علمیہ اور علمائے کرام کے مستقبل کا نیا منشور قرار دیتے ہوئے اس پیغام کے نفاذ پر تاکید کی۔
-
’’مصنوعی ذہانت پر مبنی تصویر سازی کے آرٹ‘‘ پر پہلی بین الاقوامی تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا(ع)کے ادارہ غیرملکی زائرین کے زیر اہتمام اور ہد ہد میڈیا ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے ’’مصنوعی ذہانت پر مبنی تصویر سازی کے آرٹ‘‘ پر پہلی بین الاقوامی تقریب عشرہ کرامت اور رضوی معارف کے عنوان سے منعقد کی گئی ۔
-
مقدس مقامات کا تعاون زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے کاباعث ہے؛آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کے مابین باہمی تعاون زائرین کو دی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے اوراہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کے لئے جشن میلاد امام رضا(ع) کا انعقاد
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر ’’امام ضامن‘‘ کے عنوان سے برصغیر پاک و ہند کی خواتین کے لئے جشن میلاد منعقد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں افغانستان کے ممتاز اساتذہ کو خراج تحسین
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے ہفتہ استاد اور امام رضا(ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر پرائمری اسکولوں کے 147افغان اساتذہ کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین پیش کیا۔
-
شبِ ولادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خوشی کے نقارے بجائے گئے
ثامن الحجج حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی میں خوشی کے نقارے بجائے گئے جس پر زائرین و مجاورین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
-
شہید ابراہیم رئیسی اپنی شہادت کی وجہ سے ایرانی قوم کے لئے لازوال رول ماڈل بن گئے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےجنرل کمانڈر نے شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی اپنی زندگی میں ایک نہ تھکنے والے،عوام دوست اور ولایت کے عاشق انسان تھے جو شہادت کی وجہ سے ایرانی قوم کے لئے لازوال رول ماڈل بن گئے۔
-
شب ولادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم رضوی میں نقارے بجائے گئے
مؤرخہ 8 مئی2025 بروز جمعرات کوشب ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے نقارے بجانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
خورشیدِ امامت کے جوار میں؛ آیت اللہ واعظ طبسی روڈ پرموکب لگانے والے غیرملکی موکب داروں کی داستان
میلاد امام رضا(ع) کے ان پرمسرت اور بابرکت ایّام کے دوران مشہد الرضا نور میں ڈوبا ہوا ہے ایران اور دنیا بھر میں آٹھویں خورشید امامت کی ولادت کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں،حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع آیت اللہ طبسی روڈ پر خدمت کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
-
ولادت با سعادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے غیرملکی طلباء کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کے بابرکت اور پر مسرت ایّام کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے 120 غیرملکی طلباء نے جشن منعقد کیا ، واضح رہے کہ یہ جشن حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی میزبانی میں منعقد کیا گیا تھا۔
-
امام رضا(ع) کے چاہنے والوں کی جانب سے جشن کا انعقاد
مؤرخہ 8 مئی 2025 بروز جمعرات کو مشہد مقدس کے امام رضا(ع) روڈ پر امام رضا(ع) کے چاہنے والوں نے میلاد امام رضا(ع) کی مناسبت سے بہت بڑا جشن منعقد کیا جس میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
-
عشرہ ،کرامت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی نورانی فضا کے مناظر
حرم امام رضا علیہ السلام میں خوشیوں کا سماں ہے ہر رات ایران اور دنیا بھر سے لاکھوں زائرین حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہو کر امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن مناتے ہیں۔
-
عشرہ کرامت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ
عشرہ کرامت کے بابرکت ایّام کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے تمام صحنوں اور مقدس مقامات کو پھولوں سے سجایا گیا تاکہ زائرین کوانّ ایّام میں خوشیوں کا سماں فراہم کیا جا سکے۔
-
رضوی خادموں کے توسط سے حرم امام رضا(ع) پر پھولوں کی برسات
عطر و گلاب سے معطرہو کر رضوی خادمین نے پھولوں کے گلدستے حرم امام رضا(ع) پر نچھاور کئے ۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عالمی سطح پرجشنوں کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عشرہ کرامت کی مناسبت سے’’ زیر سایہ خورشید قافلے ‘‘ملک بھر میں اور اسی طرح پر مختلف ممالک میں تشریف لے گئے ہیں ، یہ قافلے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور اور عوامی فلاحی انجمنوں کے تعاون سے تشریف لے گئے ہیں اور اس وقت مختلف پروگراموں کا انعقاد کروا رہے ہیں۔
-
خداوند متعال کا حکم ہے کہ طاغوت سے دوری اختیار کرو اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرو
پاکستان کے یالس اسلامک انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے قرآن کریم کی آیات سے استناد کرتے ہوئے کہا کہ طاغوت اور ظالم سے دور رہنا اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا یہ خداوند متعال کا حکم ہے ۔
-
رسالہ ’’ذھبیہ‘‘ اسلام میں طب اورصحت پرلکھی جانے والی پہلی کتاب
عشرہ کرامت کی مناسبت سے تہران میں واقع آستان قدس رضوی کے ثقافتی موقوفاتی ملک نیشنل لائبریری اور میوزیم میں خصوصی تحقیقاتی نشست ’’طبیب‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جس میں ’’رسالہ ذھبیہ‘‘ کو اسلام کی پہلی طب اور صحت پر لکھی جانے والی کتاب کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
-
اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران انسانی حقوق کے تمام 161 بنیادی حقوق کو روند ڈالاہے
عشرہ کرامت کے ایّام میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی بین الاقوامی کانفرنس سات خصوصی نشستوں کے ساتھ منعقد کی گئی۔
-
عصر حاضر میں کرامت اور مزاحمت کے حقوق پر علمی نشست کا انعقاد
مؤرخہ 6 مئی 2025 بروز منگل کو بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں عصر حاضر میں کرامت اور مزاحمت کے حقوق پر علمی نشست منعقد کی گئی جس میں بین الاقوامی اساتذہ اورممتاز شخصیات نے شرکت فرمائی۔