افغان زائرین کی موجودگی میں حرم امام رضا(ع) میں شیعہ ثقافت کے تحفظ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کی کاوشوں سے افغان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ پروگرام ماہ ربیع الاوّل کے آغاز میں اور نماز مغربین کے فوراً بعد منعقد ہوا جس میں دو ہزار سے زائد افغان خواتین اور مردوں نے شرکت  کی 
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا بین الاقوامی قاری قرآن جناب نوری نے تلاوت فرمائی جس کے فوراً بعد آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ  مہدی لسانی نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ 
پروگرام  کے دوران  زیارت امین اللہ پڑھی گئی اور’’جاماندگان اربعین‘‘ کے عنوان سے نوجوانوں نے اشعار پڑھے ۔ 
حجت الاسلام حجت گنابادی نژاد نے اس پروگرام کے دوران حدیث ’’سلسلۃ الذھب‘‘ پر خطاب فرماتے ہوئے امامت و ولایت کو عبادات کی قبولیت کی شرط قرار دیا۔ 
انہوں نے  اپنے خطاب میں  فاطمیون برگیڈ کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کی۔ 
اس کے علاوہ اہلبیت اطہار(ع) کے مداح خوانوں نے مرثیے اور نوحے پڑھے جس پر افغانستانی ماتم داروں  نے روایتی انداز میں ماتم داری کی ۔ 
واضح رہے کہ پروگرام کا اختتام امام رضا(ع) کی مخصوص صلوات پر کیا گیا۔ 

News Code 7131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha