آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کا خدماتی قافلہ ادارہ بین الاقوامی امور اور یونیورسٹی کے شعبہ ثقافت کے مشترکہ تعاون سے عراق کی بصرہ یونیورسٹی کے ساتھ کئے گئے مفاہمتی معاہدے کے عملی نفاذ کے لئے موکب پر تشریف لے گیا۔
واضح رہے کہ امام رضا(ع) یونیورسٹی کے تعاون سے بصرہ یونیورسٹی نے شلمچہ بارڈر پر موکب لگایا ہے ۔
اس موکب پر رضا کار خادمین کے توسط سے زائرین کو مختلف اور متنوع خدمات فراہم کی جائیں گی جن میں رہائش، خوراک ، صحت اور علاج شام ہیں۔
موکب پر خدمت کرنے والے افراد کے لئے نجف سے کربلا پیدل مشی کرنے اور زیارات عتبات عالیات سے مشرف ہونے کے ساتھ بصرہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کا بھی موقع فراہم ہو گا۔
قابل توجہ ہے یہ منصوبہ امام رضا(ع) یونیورسٹی کے چانسلر کے حالیہ عراق دورے اور بصرہ یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر کی راہنمائی میں یونیورسٹی کا کاروان ’’ الی بیت المقدس‘‘ شلمچہ بارڈر کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ بصرہ یونیورسٹی کے موکب پر جا کر زائرین کی خدمت کر سکے۔
News Code 6962
آپ کا تبصرہ