آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) میں شعبہ خدماتِ زائرین کے معاون جناب محمد شبان نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے داخلی دروازوں پر جن میں باب الجواد(ع)، باب الکاظم(ع) اور آیت اللہ واعظ طبسی روڈ شامل ہیں موکب لگا دیئے گئے ہیں ، ان موکبوں پر زائرین کو مختلف خدمات جن میں زائرین کی رہنمائی اور پذیرائی سمیت کئی دیگر خدمات بھی شامل ہیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ان موکبوں کے علاوہ حرم امام رضا(ع) میں چار مقامات پر چائے خانے بھی لگائے گئے ہیں ،یہ چائے خانے ؛ باغ رضوان ، صحن کوثر، صحن امام حسن مجتبیٰ اور صحن غدیر میں واقع ہیں،جہاں پر دن رات زائرین کی چائے سے پذیرائی کی جائے گی۔
جناب شبان نے بتایا کہ چہلم کی مناسبت سے حرم مطہر میں مختلف کتبے اور بنرز آویزاں کئے جائیں گے جن کا مقصد عاشورائی ثقافت اور اربعیینی حماسہ کو فروغ دینا ہے ۔
انہوں نے ان ایّام میں باہمی ہم آہنگی اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زائرین کی بھرپور انداز میں خدمت کرے گا ۔

گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ایّام اربعین حسینیؑ کی آمدکی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے اطراف میں خدماتی موکب لگا دیئے گئے ہیں جن پر زائرین کو مختلف طرح کی خدمات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
News Code 6921
آپ کا تبصرہ