حرم امام رضا(ع) میں حضرت زینب (س) کی سیرت کے موضوع پر ’’بانوان سرنوشت ساز‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے غیرملکی اداروں کی کاوشوں سے حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت زینب (س) کی سیرت کے موضوع پر ’’بانوان سرنوشت ساز‘‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ تقریب حرم امام رضا(ع) کے دارالرحمہ میں منعقد کی گئی جس میں عرب ممالک بشمول عراق، بحرین،لبنان اور سعودی عرب کی 155 خواتین نے شرکت فرمائی۔ 
اس تقریب کے دوران بحرین سے تعلق رکھنے والی خاتون خانم رجا ام ہادی نے مرثیے پڑھے ،ان کے بعد سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون خانم ریم خمسہ نے نماز کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ 
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر انسان نماز کو خدا سے گفتگو کا بہانہ قرار دے تو یقیناً  وہ پروردگار سے ان کے سبب شیرین ترین لمحات تک پہنچ جائے گا ،نماز کو کسی بھی فانی مادی لذت سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا۔ 
انہوں نے حضرت زینب (س) کی سیرت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب (س) نے زندگی کے سخت ترین حالات میں بھی عبادت و مناجات سے غفلت نہیں برتی اورانہی حالات میں عاشورا کے جادوانی پیغامات کو بھی عالم انسانیت تک پہنچایا۔ 
اس تقریب کے اختتام پر مقامی مداح خوانوں نے منقبت خوانی کی اورخواتین کے بلند مقام کی تکریم و تجلیل کی گئی ۔ 

News Code 6961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha