پیغمبر گرامی اسلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں چراغانی

پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پر، امام رضا (ع) کے حرم کو پھولوں، بینرز اور کتبوں سے آراستہ کیا گیا ہے، جس سے عید کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے شعبہ خدمات زائرین کےسربراہ  جناب محمد شبان نے پیغمبر اکرم(ص) اور امام صادق(ع) کی ولادت کے ایّام میں منعقد ہونے والے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان بابرکت ایّام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے چار اصلی ایوانوں پر چار کتبے نصب کئے اور ساتھ میں سبز پرچم کو بھی ولایت کے موضوع پر تمام صحنوں میں نصب کیا۔
انہوں نے مزید کہا: کتبوں کی تنصیب کے علاوہ، صحنوں میں خصوصی پھولوں کی سجاوٹ بھی کی گئی ہے تاکہ زائرین کے لیے مزید خوشبو، تازگی اور خوبصورتی فراہم کی جا سکے۔
شبان نے مزید یہ بتایا کہ شب ولادت اور یوم ولادت کے موقع پررواق امام خمینی(رح) اور حرم مطہر کے تمام چائے خانوں میں زائرین کے درمیان شربت اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں ۔ 
اس کے علاوہ، ان ایام میں چائے خانوں میں تقسیم کے لیے تقریباً 120,000 استقبالیہ پیکٹ تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: چار موکب  باب الکاظم (ع)، باب الہادی (ع) کے داخلی راستوں، خیابان آیت اللہ واعظ طبسی کے داخلی راستے اور حرم کے دیگر مصروف مقامات پر زائرین کو خدمات فراہم کررہے ہیں ۔
جناب شبان نے پیغمبر گرامی اسلام (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر حر م میں خاک شفا سے بنی سجدے گاہیں رکھنے اور پرانی سجدے گاہیں اٹھانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر تین  لاکھ سجدہ گاہیں خاک شفا سے تیار کی گئی ہیں اور انہیں حرم کے تمام صحنوں اور ہالز میں رکھا گیا ہے  
انہوں نے حرم رضوی کے دیگر رفاہی اقدامات میں زائرین کی سہولت کے لیے امانات اور رفاہی خدمات کے دفاتر کی گنجائش میں اضافہ اور موبائل فون چارجنگ کی سہولت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ تمام پروگرام پیغمبر اعظم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر  منانے اور امام رضا (ع) کے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے ترتیب دیے گئے ہیں۔

News Code 7182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha