آستان قدس رضوی
-
سمرقند سے طوس تک؛ ایران اور ازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثےکا مختصر جائزہ
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے تعاون سے مشہد مقدس میں ’’سمر قند سے طوس تک‘‘ کے عنوان سے ایران اور ازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی ۔
-
ایران اور وسطیٰ ایشیا کے مابین مشترکہ آثار و افکار کا از سر نو مطالعہ ایک ناقابل انکار ضرورت
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے محقق نے ایران اور وسطیٰ ایشیاکے مشترکہ ورثے کا ازسر نو مطالعہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی تہذیب کی تشکیل میں ان سرزمینوں کے علمائے کرام، شعراء اور صوفیاء کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی ۔
-
نیشاپورشہرعالم اسلام میں نہج البلاغہ کی ترویج کا پہلا مرکز
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ کلام اور اسلامی فکر کے محقق نے عالم اسلام میں نیشاپور کی علمی و ثقافتی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے اس شہر کو نہج البلاغہ کی ترویج، کتابت اور تشریح کا پہلا مرکز قرار دیا۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی انتظامی اور جہادی امور کو چلانے کے تعلق سے ایک نمایاں رول ماڈل ہیں
’’آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی انتظامی اور مدیریتی صلاحیت ‘‘ کے عنوان سے مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ص) میں فقہ اجتماعی نظام کے چوتھے سیزن اسکول کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی ۔
-
پیغمبر اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے میلاد کی تقریب حرم امام رضا(ع) میں نہایت جوش و خروش سے منائی گئی
شب میلاد پیغمبر اکرم(ص) اور صادق آل محمد امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں جشن کا سماں تھا اور مختلف صحنوں میں محافل جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
عالم اسلام کے بچوں نے حرم امام رضا(ع) میں پیغمبر رحمت(ص) کا میلاد منایا
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی شب میلاد کے موقع پر، حرم مطہر رضوی میں "عالم اسلام کے بچوں اور پیغمبرِ رحمت" کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام اور ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔
-
حرم امام رضا(ع)میں خاک شفا سے بنی سجدہ گاہوں کا استعمال
آستان قدس رضوی کے متولی کی ہدایات کے بعد حرم امام رضا(ع) میں موجود پرانی سجدہ گاہوں کی جگہ خاک شفا سے تیار کی گئی سجدہ گاہوں کے رکھنے پر تاکید کی گئی ہے ۔
-
پیغمبر گرامی اسلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں چراغانی
پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پر، امام رضا (ع) کے حرم کو پھولوں، بینرز اور کتبوں سے آراستہ کیا گیا ہے، جس سے عید کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔
-
حرم امام رضا(ع) کے میوزیم میں پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے نام سے مزیّن تاریخی سکّوں کی نقاب کشائی
آستان قدس رضوی کا 258 واں سائنسی و ثقافتی منگل وار پروگرام، تاریخی سکوں کے مجموعے کی رونمائی کے موضوع پرحرم امام رضا(ع) کے میوزیم میں منعقد ہوا ، یہ وہ سکّے ہیں جو حضرت محمد رسول اللہ (ص) کے مبارک نام سے مزین تھے
-
اسپیشل اکنامک زون سرخس میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع و ترقی
صوبائی منتظمین کی موجودگی میں اسپیشل اکنامک زون سرخس میں انرجی سائٹ کے ریلوے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ’’پیغمبراکرم(ص) کی نظر میں انسانی حقوق اور عزت و وقار‘‘ کے موضوع پر کانفرنس
ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ’’پیغمبراکرم(ص) کی نظر میں انسانی حقوق اور عزت و وقار‘‘ کے موضوع پر آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی ۔
-
سید عمار حکیم کی آستان قدس رضوی کے متولی سے ملاقات
عراقی کی حکمت ملی پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے اپنے ایران کے سرکاری دورے پر تہران میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی سے ملاقات کی ۔
-
تفسیر قرآن اور لغت کے آئینے میں وحدت کا مفہوم؛عالم اسلام میں ’’المعجم‘‘ کا لازوال مقام
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ قرآنی مطالعات کے ڈائریکٹر نے کتاب’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سر بلاغتہ‘‘ کے عالم اسلام اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد پرمرتب ہونے والے علمی اور عملی اثرات پر روشنی ڈالی۔
-
مسجد گوہرشاد کا طرز تعمیراور تاریخی پس منظر
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کے جوار میں ایک شاندارمسجد واقع ہے جوفن تعمیر اور تاریخی پس منظر کےلحاظ سے ایران کی بیش قیمت ثقافتی میراث میں شمار ہوتی ہے ،جس کا نام مسجد گوہر شاد ہے ۔
-
حضرت امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کے موقع پراردو زبان زائرین کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان زائرین کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
افغان زائرین کی موجودگی میں حرم امام رضا(ع) میں شیعہ ثقافت کے تحفظ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کی کاوشوں سے افغان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔
-
’’علوم انسانی میں جدید تحقیقات‘‘ کانفرنس ؛ ایران و عراق کے مابین علمی تعاون کا آغاز
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) اور عراق کی الکنوز یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ’’علومِ انسانی میں جدید تحقیقات‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عراقی یونیورسٹیوں کے 42 پروفیسرز اور محققین نے شرکت کی۔
-
ایران خودرو کے مال بردار ریل واگن پہلی بار چین ریلوے کوریڈوز کے راستے اسپیشل اکنامک زون سرخس پہنچ گئے
اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ چین سے سرخس تک ایسٹ ویسٹ کوریڈوز کے راستے پہلی بار مکمل ریلوے مال بردار ٹرین پہنچ گئی ہے جس میں ایران خود رو یا آٹوموبائل کمپنی کی فیکٹریوں کے پرزہ جات اور خام مال شامل ہیں ۔
-
آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ کی جانب سے ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی موکب لگانے والوں کو خراج تحسین
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی موکب لگانے والے افراد اور امام رضا(ع) کے زائرین کو مختلف خدمات اور سہولیات دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
شیعہ اور سنی اتحاد؛ بارہ روز جنگ میں ایران کی امریکہ اور صیہونی حکومت پر فتح کی کلید
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’پیامبر اعظم؛اتحاد و اقتدار کا مظہر‘‘ کے موضوع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے قدس ہال میں علمائے اہلسنت کا اجلاس منعقد ہوا۔
-
’’پیامبر اعظم؛امت کے اتحاد اور اقتدار کا مظہر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں علمائے اہلسنت کا اختتامی بیانیہ
آستان قدس رضوی کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے قدس ہال میں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی رحلت کے موقع پر ’’پیامبر اعظم؛ امت کے اتحاد اور اقتدار کا مظہر‘‘ کے عنوان سے اجلاس منعقد ہوا جس میں 700 سے زائد علمائے اہلسنت نے شرکت فرمائی۔
-
آستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین کے لئے ماہ صفر کے آخری عشرے میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات
ماہ صفر کے آخری عشرے میں آستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین کے لئے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ۔
-
چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) غیرملکی زائرین کا میزبان
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ چہلم امام حسین(ع) کے ایّام میں غیرملکی زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں اور ہالز میں مختلف اور متنوع پروگرامزمنعقد کئے جارہے ہیں۔
-
استاد فرشچیان کا آرٹ کے ذریعہ امام رضا(ع) سے عقیدت و محبت کا اظہار
مذہب شیعہ میں نذر و منت،عطیات اور وقف خاص اہمیت رکھتے ہیں ،آستان قدس رضوی جو کہ دنیا کے عظیم مذہبی مراکز میں سے ایک ہے سالانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں زائرین کی میزبانی نذورات اور عطیات سے کرتا ہے ۔امام رضا(ع) کے چاہنے والے مال و دولت سے لے کر زمین اور آرٹ کے شاہکاروں تک اس حرم کے لئے عطیہ کرتے ہیں۔
-
مہران بارڈر؛چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کا خدمتی مرکز
یہ فقط ایک بارڈر نہیں ہے بلکہ امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کی خدمت کا مرکز اور کاروان سرا ہے ۔
-
میرجاوہ بارڈر؛ پرچمِ متبرک امام رضا(ع) کے ساتھ چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کا میزبان
ایران کی مشرقی سرحد جو پاکستان سے ملتی ہے،دور دراز سے آنے والے قافلے اسی سرحد سے گزر گذر کر امام رضا(ع) کمپلیکس میں استراحت کے لئے تشریف لاتے ہیں ،یہ زائر سرا ان پاکستانی زائرین کے لئے ایک محفوظ اور بہترین پناہ گاہ ہے ۔
-
کاظمین میں حرم امام رضا(ع) کے کفشدار خادمین کا موکب اربعین حسینی کے زائرین کا میزبان
حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ کفشداری کے اعزازی خادموں نے کاظمین میں موکب لگایا ہے جس میں اربعین حسینی پر آنے والے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
-
رضوی خادمین مہران بارڈر پر اربعین حسینی کے زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل طور پر تیار
چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے فقط چند دن باقی ہیں ،مہران بارڈر پر رضوی خادمین کی جانب سے میزبانی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ،اس جگہ پر آستان قدس رضوی کا مرکزی کچن روزانہ کی بنیاد پر زائرین کے لئے ہزاروں کھانے تیارکر کے تقسیم کر رہا ہے ۔
-
بصرہ یونیورسٹی کے موکب کے لئے امام رضا(ع) یونیورسٹی کا خدماتی قافلہ روانہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر کی راہنمائی میں یونیورسٹی کا کاروان ’’ الی بیت المقدس‘‘ شلمچہ بارڈر کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ بصرہ یونیورسٹی کے موکب پر جا کر زائرین کی خدمت کر سکے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں حضرت زینب (س) کی سیرت کے موضوع پر ’’بانوان سرنوشت ساز‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے غیرملکی اداروں کی کاوشوں سے حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت زینب (س) کی سیرت کے موضوع پر ’’بانوان سرنوشت ساز‘‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔