آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ صوبہ خراسان رضوی، صوبہ خراسان شمالی اور صوبہ خراسان جنوبی کے ممتاز شیعہ اور اہلسنت علمائے کرام اور معزز شخصیات نے ’’راحیان پیشرفت‘‘ ٹور کے تحت اہم اقتصادی مقامات کا دورہ کیا اور سرخس کی صنعتی اور اقتصادی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے آگاہ ہوئے ۔
یہ پروگرام ثامن الآئمہ (ع) آرمی بیس(سپاہ پاسداران) کے تعاون اور شہید ہاشمی نژاد گیس ریفائنری کمپنی اور اسپیشل اکنامک زون سرخس کی مشارکت سے منعقد کیا گیا ، وفد میں شامل علمائے کرام اور معززین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صنعت و معیشت کی اہمیت خصوصاً روزگار کے مواقع پیدا کرنے، خود کفائی کے حصول،خطے میں عوامی معیارزندگی کو بہتر بنانے اور سرکاری و نجی شعبوں اور سرمایہ کاروں کے مابین آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا۔
کامیابی کی کلید قومی یکجہتی اور خود اعتمادی میں ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمین فوج کی ثامن الآئمہ بیس کے کمانڈر نے خراسان کے شیعہ اور اہلسنت علمائے کرام کی سرخس میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی کلید قومی یکجہتی اور خود اعتمادی میں ہے اور یہ عامل ہمیں نالج بیس شعبہ جات اور دفاعی شعبوں میں مضبوط اور کامیاب بناتا ہے ۔
کمانڈر قربان محمد اشعری نے دشمن کی جانب سے قبائلی اور مذہبی اختلافات پھیلانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ،دشمن معاشرے میں دراڑ ڈالنا چاہتا ہے لیکن قومی یکجہتی ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی اہم کلید ہے ۔
اسپیشل اکنامک زون سرخس ؛ ثقافتی و تجارتی روابط کا پُل ہے
اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد رضا رجبی مقدم نے اس دورے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں شیعہ اور اہلسنت علمائے کرام کی موجودگی قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے جو اختلاف پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کامیابی کی کلید ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ اسپیشل اکنامک زون اپنے اسٹریٹجک محل وقوع کے باعث نہ صرف خراسان کے لئے روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی کاذریعہ ہے بلکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی و تجارتی روابط کا ایک پُل ہے ۔
جناب رجبی مقدم نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کی ترقی اہم بنیادی ڈھانچے کی تکمیل،ریلوے گوداموں اور آپریشنل زونز کے وسیع ہونے سے حاصل ہوئی ہے ،امید ہے کہ معاشی ایکٹویٹز اور علما کی ثقافتی حمایت سے خطے کی عوام کے معیار کو پائیدار طریقے سے بلند کیا جا سکے گا۔

خراسان کے اہل تشیع اور اہلسنت علمائے کرام کے ایک وفد نے اسپیشل اکنامک زون سرخس اور شہید ہاشمی نژاد گیس ریفائنری کا دورہ کیا۔
News Code 7233
آپ کا تبصرہ