آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس دورے کے دوران رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرنے کمپنی کی غذائی مصنوعات کی پیداواری صلاحیت، پروسیسنگ اور پیکجنگ سے متعلق تمام تر سرگرمیوں کی ایک جامع رپورٹ پیش کی۔
جناب مجتبیٰ ہادیان نے پیداواری عمل میں جدید ٹیکنالوجیزکے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی جدید ٹیکنالوجیز اور ماہ ٹیم سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی معیاروں کے مطابق اعلیٰ معیار کی غذائی مصنوعات تیار کر رہی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی مختلف ممالک کے ساتھ غذائی مصنوعات کی برآمدات ے شعبے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اور یہ تعاون اقتصادی تعلقات کی توسیع و ترقی اور نیا تجارتی پلیٹ فارم بنانے میں ایک مؤثر قدم ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر معصومی فر نے اس دورے کے دوران رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی میں نمایاں پیشرفت پر مسرت کا اظہار کیا اور ان صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔
دورے کے آخرمیں شرکاء نے رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے پیداواری مراحل،پیکجنگ اور پروسیسنگ لائنوں کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر معصومہ فر نے رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے دورے کے بعد زرعی اور صنعتی نمونہ فارم کا بھی وزٹ کیا ،اس دوران انہوں نے اس شعبے میں حاصل ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کرایا جائے ۔
زرعی اور صنعتی فارم کے منیجر نے بھی اس دورے کا دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اس فارم میں جدید زرعی ٹیکنالوجیز اور نالج بیس منیجمنٹ پر انحصار کرتے ہیں جس سے پیداوار میں اضافہ اورمصنوعات کے معیار میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے ۔
جناب میر علوی نے کہا کہ موجودہ صلاحیتوں کے پیش نظر ہم مختلف ممالک ے ساتھ خصوصاً نامیاتی اور پروسیس شدہ مصنوعات کی برآمدات کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے لئے تیار ہیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ آستان قدس رضوی کی زرعی صلاحیتوں کو متعارف کرانے اور بین الاقوامی روابط میں توسیع دینے کا ایک قیمتی موققع ہے ، امید کرتے ہیں کہ جلد ہی اس سلسلے میں مفاہمتی قراردادوں پر دستخط ہوتے دیکھیں گے ۔
دورے کے اختتام پر گھنے باغات، زرعی اراضی اور زیر زمین آبپاشی کے نظام کا بھی دورہ کیا گیا جسے ڈاکٹر معصومی فر نے بہت زیادہ سراہا۔

صوبہ خراسان رضوی میں واقع وزارت امور خارجہ کے دفتر کے سربراہ محترم ڈاکٹر احمد معصومی فر نے علاقائی اور عالمی منڈیوں میں غذائی مصنوعات کے حوالے سے روابط کو فروغ دینے اور برآمدات کو بڑھانے کے تناظر میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے اس کمپنی کا دورہ کیا۔
News Code 7231
آپ کا تبصرہ