آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اناج،آٹا اور روٹی سے متعلق سترہویں بین الاقوامی(IBEX 2025) نمائش مؤرخہ 17 ستمبر 2025 سے بیس ستمبر 2025 تک تہران میں منعقد ہے جس میں نالج بیس آستان قدس رضوی فلور کمپنی نے بھی شرکت کی ہے ، یہ نمائش ملکی اور غیرملکی آٹا بنانے والی کمپنیوں کے لئے جدید مصنوعات اور جدید آلات و ابزار متعارف کرانے کا ایک بہترین موقع ہے ۔
آستان قدس رضوی فلور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ کمپنی نالج بیس پر مبنی مصنوعات جیسے بغیر چینی کے کیک پاؤڈر،گلوٹین فری آٹا اور کیک پاؤڈر وغیرہ کو اس نمائش میں متعارف کرائے گی۔
جناب سعید مطابق نے اس بات پر زور دیا کہ اس نمائش میں شرکت کے ذریعہ نجی شعبہ جات اور یونینز کے ساتھ نئے تجارتی تعلقات کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔
جناب مطابق کا کہنا تھا کہ نمائش میں کمپنی کا اسٹال وزٹ کرنے والے افراد کی میزبانی کرے گا اور کمپنی کی تمام تر توجہ نئی مصنوعات کو متعارف کرانے پر ہوگی جس میں سیلیک بیماری کے مریضوں کے لئے گلوٹین فری آٹا اور آٹے کی دیگر متنوع مصنوعات شامل ہیں۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں معیاری مصنوعات کو فروغ دینا ہے جس کے لئے ہم مؤثر کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

آستان قدس رضوی فلور کمپنی ایک نالج بیس کمپنی ہونے کے ساتھ صوبہ خراسان میں آٹے کی قدیمی ترین اور معروف ترین مینوفیکچرز میں سے ایک ہے جو اپنی اختراعات،متنوع مصنوعات اور مختلف قسم کے آٹے سے بنی اشیاء کو سترہویں بین الاقوامی اناج، آٹا اور روٹی انڈسٹری سے متعلق منعقدہ نمائش میں پیش کرنے کے ہدف سے شرکت کر رہی ہے ۔
News Code 7234
آپ کا تبصرہ