-
حضرت امام علی رضا(ع) کی شبِ زیارت کے عنوان پروگرام کا انعقاد
مؤرخہ 20مئی2025 کی شام کو شب زیارت امام رضا(ع) اور شہدائے خدمت کی یاد میں حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم (ص) میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید حسین ہاشمی نژاد نے خطاب فرمایا۔
-
محسن رضائی: شہید آیت اللہ رئیسی اسلامی اقدارپرمبنی عالمی حکمرانی کے بانی تھے
شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی پہلی برسی کے موقع پرحرم امام رضا علیہ السلام میں’’آیت اللہ شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے حکمرانی کا ماڈل‘‘ کے عنوان سے پہلی قومی کانگریس منعقد کی گئی۔
-
حرم امام رضا(ع) کو عالمی چیمپئن شپ کا کپ پیش کرنا، والی بال کمیونٹی کی جانب سے حضرت امام رضا(ع) سے توسل کی علامت ہے
ایران کی والی بال فیڈریشن کے صدر نے آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عالمی چیمپئن شپ کا کپ پیش کرنے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہ اقدام حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کےلئے والی بال کمیونٹی کی جانب سے عقیدت کا اظہاراور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے قومی کھلاڑیوں کے توسل کی علامت ہے۔
-
آستان قدس رضوی اور ادارہ اوقاف کے مابین مشترکہ قرآنی تعاون کی مفاہمتی قرار داد کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز اور صوبہ خراسان رضویہ کے ادارہ اوقاف کے مابین ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ نامی قرآنی منصوبے کے نفاذ کے لئے مفاہمتی قرار داد منعقد ہوئی۔
-
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے نئے سرپرست مقرر
آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر کو بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کا نیا سرپرست مقرر کر دیا گیا ہے ۔
-
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) میں میڈیکل انجینئرنگ کی شاخ کاگنیٹو نیورولوجی انجینئرنگ کا سبجیکٹ شروع کرنے کے لائسنس کا حصول
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع)کے لئے ماسٹرز سطح پر میڈیکل انجینئرنگ کے شعبہ کاگنیٹو نیورولوجی انجینئرنگ میں طلباء کو داخلہ دینے اور ادارے کے قیام کی منظوری کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے ۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) سے متعلق ثقافتی ورثہ عالمگیرہونے کی صلاحیت رکھتا ہے
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ نشر اور سماجی کاری کے نائب ڈائریکٹر نے بتایا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے متعلق ثقافتی ورثہ عالمگیر ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ،البتہ اسے دیگر ممالک میں پیش کرنے کے لئے ہمیں انسانی علوم اور معارف اسلامی کے نشر و اشاعت اور ترجمہ کے مرکز کی راہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہے ۔
-
ذیابطیس کے مریضوں کے لئے صحت پر مبنی مصنوعات کی تیاری
نالج بیس کمپنی قدسِ رضوی فلورجو کہ موقوفاتی فاؤنڈیشن کی ذیلی کمپنی ہے اس نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اصفہان کی سوغات اور تحائف نمائش کے اسٹال پر بغیر شوگر کا کیک پاؤڈر اورغذائیت سے بھرپور آٹے کو متعارف کرایا۔یہ مصنوعات ذیابطیس کے مریضوں کی حمایت کے لئے تیار کی گئی ہیں۔
-
ڈاکٹر محمد مخبر کا تہران کے بین الاقوامی کتاب میلے میں آستان قدس رضوی کے بک اسٹال کا دورہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیراور معاون ڈاکٹر محمد مخبر نے 36 ویں بین الاقوامی کتاب میلے میں آستان قدس رضوی کے بک اسٹال کا دورہ کیا۔
-
صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں مزاحمتی ادب کا بے مثال کردار
بہ نشر پبلی کیشنز کی’’ رنجانہ ہای غزہ‘‘ نامی کتاب سے نقاب کشائی اور اس کتاب کا تجزیہ کرنے کے لئے بین الاقوامی تہران کتاب میلے میں نشست منعقد کی ئی۔
-
’’مصنوعی ذہانت پر مبنی تصویر سازی کے آرٹ‘‘ پر پہلی بین الاقوامی تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا(ع)کے ادارہ غیرملکی زائرین کے زیر اہتمام اور ہد ہد میڈیا ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے ’’مصنوعی ذہانت پر مبنی تصویر سازی کے آرٹ‘‘ پر پہلی بین الاقوامی تقریب عشرہ کرامت اور رضوی معارف کے عنوان سے منعقد کی گئی ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کے لئے جشن میلاد امام رضا(ع) کا انعقاد
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر ’’امام ضامن‘‘ کے عنوان سے برصغیر پاک و ہند کی خواتین کے لئے جشن میلاد منعقد کیا گیا۔
-
خورشیدِ امامت کے جوار میں؛ آیت اللہ واعظ طبسی روڈ پرموکب لگانے والے غیرملکی موکب داروں کی داستان
میلاد امام رضا(ع) کے ان پرمسرت اور بابرکت ایّام کے دوران مشہد الرضا نور میں ڈوبا ہوا ہے ایران اور دنیا بھر میں آٹھویں خورشید امامت کی ولادت کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں،حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع آیت اللہ طبسی روڈ پر خدمت کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
-
ولادت با سعادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے غیرملکی طلباء کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کے بابرکت اور پر مسرت ایّام کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے 120 غیرملکی طلباء نے جشن منعقد کیا ، واضح رہے کہ یہ جشن حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی میزبانی میں منعقد کیا گیا تھا۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عالمی سطح پرجشنوں کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عشرہ کرامت کی مناسبت سے’’ زیر سایہ خورشید قافلے ‘‘ملک بھر میں اور اسی طرح پر مختلف ممالک میں تشریف لے گئے ہیں ، یہ قافلے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور اور عوامی فلاحی انجمنوں کے تعاون سے تشریف لے گئے ہیں اور اس وقت مختلف پروگراموں کا انعقاد کروا رہے ہیں۔
-
خداوند متعال کا حکم ہے کہ طاغوت سے دوری اختیار کرو اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرو
پاکستان کے یالس اسلامک انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے قرآن کریم کی آیات سے استناد کرتے ہوئے کہا کہ طاغوت اور ظالم سے دور رہنا اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا یہ خداوند متعال کا حکم ہے ۔
-
اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران انسانی حقوق کے تمام 161 بنیادی حقوق کو روند ڈالاہے
عشرہ کرامت کے ایّام میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی بین الاقوامی کانفرنس سات خصوصی نشستوں کے ساتھ منعقد کی گئی۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ولایت مداری کے موضوع پر خصوصی نشست کا انعقاد
عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں ولایت مداری کے موضوع پر خصوصی نشست منعقد کی گئی ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں نئے بالغ ہونے والے شامی بچوں کے لئے جشن تکلیف کا انعقاد
ایک خوشگوار دن عصر کے وقت شامی بچوں کے لئےحرم امام رضا علیہ السلام میں جشن کا انعقاد کیا گیا تاکہ کچھ لمحات یہ اپنے غم بھلاکر مسکرائیں اور خوشی منائیں ، یہ جشن ان بچوں اور بچیوں کے لئے جو ابھی بالغ ہوئے ہیں ، اس جشن کے ذریعہ انہیں ان کے دینی مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں آنلائن طریقے سے سماعت سے محروم افراد کے شرعی سوالات کا جوابات
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ دینی سوالات کے جوابات کے سربراہ نے بتایا کہ معاشرے کے تمام افراد کو دینی و ثقافتی خدمات دینے کے مقصد سے اپلیکیشن نسیم رضوان کے ذریعہ سماعت سے محروم افراد کو بھی ماہر دین اسلامک اسکالر کے ذریعہ جوابات دیئے جاتے ہیں۔
-
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) ،رضوی تعلیمات کی بنیاد پر اسلامی معاشرے کا حصول چاہتی ہے ؛ ڈاکٹر عبد الحمید طالبی
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا (ع) کی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کہا کہ حضرت رضا(ع) عالمی کانگریس رضوی تعلیمات کی بنیاد پر اسلامی معاشرے کا حصول چاہتی ہے ۔
-
’’انصاف سب کے لئے اور ظلم و ناانصافی کسی کے لئے نہیں‘‘ اس کو زندگی کا دستور العمل ہونا چاہئے ؛ ڈاکٹر مسعود پزشکیان
چھٹی عالمی کانگریس کی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انصاف سب کے لئے اور ظلم و نا انصافی کسی کے لئے نہیں‘‘ اس کو زندگی کا دستور العمل ہونا چاہئے ۔
-
حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کی مختلف ثقافتوں پر خصوصی توجہ
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بین الاقوامی سطح پر حرم امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی ثقافتی تنوع پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔
-
حرم امام رضا(ع) کا فلکی میوزیم ایران کا پہلا سائنسی و ٹیکنالوجی میوزیم ہے
مختلف قسم کی ٹیلی اسکوپس،اسٹرلاب اورکمپاسز(قطب نما) سے لے کر سینکڑوں جغرافیائی اور آسمانی گول بالز اور مختلف کیمرے وغیرہ یہ سب علم وآرٹ سے دلچسپی رکھنے والے مخیر حضرات کے تعاون سے حرم رضوی کے فلکی اور نجومی میوزیم کے خزانے میں موجود ہیں ، یہ آثار اور تحائف زیادہ تر واقفین کے توسط سے اس خزانے میں موجود ہیں اور نوجوان نسل کو قدیم فلکیات یا ستاروں اور آسمان کے علوم سے ان کے ذریعہ روشناس کرایا جا رہا ہے ۔
-
تہران ایکسپو2025 میں ایران کمبائن سازی کی برآمدات کا آغاز
کمبائن سازی ایران جو کہ آستان قدس رضوی کے موقوفاتی ادارے کی ذیلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے تہران ایکسپو2025 کی بین الاقوامی نمائش میں اپنی جدید مصنوعات متعارف کروا کر عالمی منڈیوں میں داخل ہونے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔
-
عالمی کانگریس امام رضا(ع) شیعہ ثقافت کا دوبارہ مطالعہ کرنے کا بہترین موقع ہے ؛ حجت الاسلام سعید رضا عاملی
عشرہ کرامت کی مناسبت سے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی چوتھی نشست آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے مؤرخہ 5مئی2025 بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی جس میں ایران کے صدر مملکت سمیت 21ممالک کے نمائندگان شرکت فرمائیں گے۔
-
حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت کے موقع پر مشہد الرضا(ع) کی بچیوں کی جانب سے جشن کا انعقاد
ولادتِ با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر امام رضا(ع) کے شہر مشہد مقدس کی بچیوں نے حرم رضوی میں امام رضا(ع) کی خواہر گرامی کی ولادت کا جشن منایا۔
-
پیغمبر اکرم(ص) اور امام رضا(ع) کی سیرت میں اسلامی معاشرے کی تعمیر عزت و وقار پر مبنی ہے
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ پیغمبر اکرم(ص) اور امام رضا(ع) کی سیرت میں انسانوں کی ہدایت و راہنمائی اور اسلامی معاشرے کی تعمیرکرامت اور عزت و وقار پر مبنی ہے ۔
-
صوبہ خوزستان اور آستان قدس رضوی کے مابین ثقافتی تعاون کو بڑھانا اورحرم امام رضا(ع) کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو فروغ دینا
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر آستان قدس رضوی کے ساتھ صوبہ خوزستان کے ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے اور روضہ امام رضا(ع) کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے صوبہ خوزستان تشریف لے گئے ۔
-
قرآنی پراجیکٹ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ کے انعقاد پر مختلف ممالک کی جانب سے خیر مقدم
آستان قدس رضوی کے مرکز برائ قرآنی امور اور ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے تعاون سے قرآنی پراجیکٹ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ کو نہ فقط ملکی سطح پر پذیرائی ملی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ہے ۔