آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ غریب الغرباء امام کی شہادت کے موقع پر اردو زبان زائرین نے رواق غدیر میں مجلس عزا اور ماتم داری کا انعقاد کیا ،عزاداری کا یہ پروگرام جسے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک وہند کی کاوشوں سے منعقد کیا گیا تھا کا آغاز زیارت امین اللہ سے ہوا جسے جناب عارف حسین زاہدی نے قرائت کیا ۔
حجت الاسلام سید سجاد مہدی رضوی نے حضرت امام علی رضا(ع) کی سیرت، شخصیت اور فضائل پر خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں امام رضا(ع) کی شہادت کو امام سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کا بہترین موقع قرار دیا۔
واضح رہے کہ مجلس عزاء کے اختتام پر جناب وحید حسین لاشاری اور غلام مرتضیٰ نگری نے مرثیے اور نوحے پڑھے جس پر اردو زبان زائرین نے گریہ کیا اور ماتم داری کی۔
آپ کا تبصرہ