آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ریسرچ سینٹرز اور بین المذاہب گفتگو کے میدان میں سرگرم عمل اداروں کے مابین علمی و ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے مقصد سے بین الاقوامی تکریمِ ادیان و مذاہب فاؤنڈیشن کے کچھ اراکین نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر احد فرامرزقراملکی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران فریقین نے اپنی علمی، تحقیقی اور بین الاقوامی سرگرمیوں کو متعارف کرایا اور مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا،خاص طور پر عتبات عالیات اور آناتولی کے علاقے سے متعلق شعبوں میں مشترکہ تعاون کا بغور جائزہ لیا گیا۔
بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کے حوالے سے توجہ مرکوز کرنا
اس نشست کے دوران بین الاقوامی تکریمِ ادیان و مذاہب فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب گفتگو اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے انجام دیئے گئے اقدامات اور پروگراموں کی وضاحت کی اور مشترکہ شعبوں میں علمی تعاون،تجربات کے تبادلے اور تحقیقی منصوبوں میں شرکت کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔
اس ملاقات کے دوران جن نکات پر تاکید کی گئی ان میں ایک آناتولی علاقے میں دینی و ثقافتی تحریکوں کی شناخت اور وضاحت خصوصاً ترکیہ میں بکتاشیہ تحریک اور علوی کمیونیٹی شامل ہے یہ ایک ایسا موضوع ہے جو اہلبیت (ع) کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی کی وجہ سے دونوں اداروں کے لئے نہایت اہم ہے ۔
تحقیقی اور ثقافتی تعاون کی مفاہمتی قرار داد پر دستخط
اس نشست کے اختتام پر فریقین نے دونوں اداروں کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے تحقیق، اشاعت اور مشترکہ مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد سے متعلق شعبوں میں مشترکہ تعاون کی ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے
اس مفاہمتی نوٹ سے مشترکہ طور پر دینی گفتگو کی اشاعت کے ساتھ ساتھ مذاہب کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

بین الاقوامی تکریمِ ادیان و مذاہب فاؤنڈیشن کے وفد نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے ساتھ ملاقات کی،اس دوران عتبات عالیات(مقدس مقامات) اور آناتولی کے علاقےکے درمیان ریسرچ کے شعبے میں تعاون پر تاکید کرتے ہوئے ادیان و مذاہب پر مشترکہ طور پر مطالعہ اور ریسرچ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
News Code 6850
آپ کا تبصرہ