مخطوطات کی تصحیح کے لئے رضوی لائبریری اور الام الرضا(ع) انسٹیٹیوٹ کے منتظمین کا  مشاورتی اجلاس

قم میں خطی نسخوں کی تصحیح کے لئے آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز اور الام الرضا(ع) انسٹیٹیوٹ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس اجلاس میں جو کہ قم میں منعقد ہوا آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی،سینیئر ماہر مخطوطات آستان قدس رضوی استاد محمد وفادار مرادی،امورِ مخطوطات کی تشخیص کے انچارج اور الام الالرضا(ع) انسٹیٹیوٹ کے ذمہ داروں نے شرکت کی

اجلاس کےدوران نسخہ شناسی کے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل، میگزین کی اشاعت، غیر مطبوعہ خطی کتب کی بحالی وغیرہ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں موجود منتظمین اور ماہرین نے امید ظاہر کی کہ آستان قدس رضوی اور الامام الرضا(ع) انسٹیٹیوٹ کے مابین تعاون کے معاہدوں پر دستخط کے بعد یہ اہداف اور پروگرام مستقبل میں نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ مشہد مقدس سے قم جانے والے وفد نے قم میں واقع اس ادارہ کا وزٹ کیا اور ادارہ کی سرگرمیوں سے آشنا ہوا ۔

News Code 6872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha