آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کاوشوں سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہ صفر کے آخری عشرے کے دوران بین الاقوامی سطح پر موکب لگانے والوں کو جن کا تعلق عراق،ماڈاگاسکر اور پاکستان سے تھا اعزاز سے نوازا گیا۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ ایران و عراق میں لگائے جانے والے ۹۰ موکب؛ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں.
آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، عجائب گھروں اور دستاویز کے مرکز کی تنظیم کے سربراہ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان میں ایران کے ثقافتی مشیر نے ایران اور پاکستان فارسی لینگویج ریسرچ سینٹر اور مرکزی رضوی کتابخانہ کے درمیان تعاون کی مانگ کی۔
حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ۴۳ علمائےاہلسنت کا ایک قافلہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی میزبانی میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوا۔