پاکستان سے آئے قرآنی اساتذہ کی حرم مطہر رضوی (ع) میں حاضری اور زیارت سمیت مختلف پروگرامز کا انعقاد

آستان قدس رضوی میں ادارہ امور غیر ایرانی زائرین کے مدیر کی کوششوں سے پاکستان کے قرآنی اساتذہ کے ایک گروپ نے حرم مطہر رضوی (ع) کی زیارت کی ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر امام رضا علیہ السلام عالم اسلام کے عظیم ثقافتی اور قرآنی مراکز میں سے ایک ہے اور بیسیوں غیر ایرانی زائرین اس مقدس بارگاہ کی زیارت اور اس کے قرآنی پروگراموں سے مستفید ہوتے ہیں۔

آستان قدس رضوی میں ادارہ امور غیر ایرانی زائرین کے مدیر کی کوششوں سے سال بھر قرآن خوانی کی نشستیں، قرآن میں تدبر، تلاوت کے پروگرامز اور قرآن کریم پر مبنی معرفتی پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق بہت سے غیر ایرانی زائرین نے تعلیمی و قرآنی پروگراموں سے مستفید ہونے کے لئے ادارہ غیر ایرانی زائرین کی طرف رجوع کیا ہے اور درس اساتید میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے قرآنی سرگرمیاں انجام دینے والے متعدد قرآنی اساتذہ نے غیر ایرانی زائرین کے شعبہ اردو زبان کے ماہرین سے ہم آہنگی کے ساتھ ماہ رجب میں حرم مقدس کا دورہ کیا۔ جس میں ان کے لئے مختلف ثقافتی اور قرآنی پروگرامز بھی منعقد کیے گئے۔

اس کے علاوہ اس کاروان کے لیے ہر روز صبح و شام دو شفٹوں میں قرآن کی تفسیر، اخلاقیات، فلسفہ زیارت اور امام رضا علیہ السلام کی سیرت پر مختلف کلاسز منعقد ہوتی تھیں، جن کو زائرین نے خوب پسند کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ 

تعلیمی کلاسز کے انعقاد کے علاوہ حرم مطہر کی زیارت کے لئے مختلف پروگرامز، حرم شناسی اور حرم کے عجائب گھر کا بھی وزٹ شامل تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس کاروان کے آخری دن نماز ظہرین کے دوران آستان قدس رضوی میں امور غیر ایرانی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری نے خطاب کیا اور اس گروہ کے افراد کو حرم مطہر (ع) کے تبرکات بھی پیش کی گئے۔

News Code 3494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha