ٓستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے اس سلسلے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان نمائشوں کے انعقاد کا مقصد اسلامی اور ایرانی ثقافت اور دین و آرٹ کو فروغ دینا اور فنکاروں کی حمایت کرنا ہے ، یہ نمائشوں اور تقریبات کے انعقاد سے زائرین مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں سے آگاہ ہوتے ہیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف فنکاروں کو اپنے فن کی نمائش کا بہترین موقع ملتا ہے بلکہ زائرین کی ثقافتی اور فنکارانہ سطح میں بھی بہتری آتی ہے اور زائرین مختلف فنون سے آشنا ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال میں عرب زائرین کے لئے رواق دارالرحمہ اور رواق غدیر میں متعدد اور متنوع نمائشیں منعقد کی گئیں اور مختلف ممالک کے غیرملکی زائرین نے ان نمائشوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے قرآنی فیسٹیول کے سلسلہ وار پروگرام’’فی رحاب القرآن‘‘ کے انعقاد اور اس کے تحت قائدین کی سوانح حیات کے پوسٹرز اور ٹائپوگرافی کی نمائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافتی اور فنکارانہ تقریب میڈیا انسٹیٹیوٹ ہد ہد کے تعاون سے عمل میں لائی گئی ہے اور اس کے تحت 18 پوسٹرز پر مشتمل فن پارے رواق دارالرحمہ میں نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں زائرین اور دلچسپی رکھنے والے افراد صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک ان کا وزٹ کر سکتے ہیں، واضح رہے کہ یہ نمائش 2 جنوری2025 تک جاری رہے گی۔
چالیس ممالک کے زائرین کی پروگرام میں شرکت
انہوں نے حرم امام رضا(ع) میں ترکی کے مشہور و معروف مصور جناب حسن آلینجا کی پینٹنگز کی نمائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش’’عاشورا و کربلا‘‘ کے عنوان سے وسطیٰ ایشیا شعبے کے تعاون سے تین دن کے لئے حرم امام رضا(ع) میں منعقد کی گئی ۔
حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے بتایا کہ اس نمائش کا تین ہزار سے زائد زائرین و مجاورین نے وزٹ کیا ، وزٹ کرنے والے افراد کا تعلق چالیس ممالک سے تھا،ان افراد نے مصوری کی زبان کو سمجھتے ہوئے مظلوم کربلا کی مظلومیت پر گریہ کیا۔
ایک پینٹنگ میں سید الشہداء(ع) کا اہل حرم سے الوداع کی منظر کشی کی گئی تھی اور دوسری پینٹنگ میں ذوالجناح کو خون آلود اور پریشان حال دکھایا گیا تھا جب وہ خیام کو لوٹا ہے اور اس پر رکھی زین الٹی ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس نمائش کے علاوہ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی روایات اور حکایات کے موضوع پر خطاطی کی بین الاقوامی نمائش بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان، افغانستان، عراق ، کویت اور ایران کے فنکاروں اور آرٹسٹوں نے شرکت فرمائی۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) میں مختلف نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کے فنکار اور آرٹسٹس اپنی اپنی ثقافت اور فن کو متعارف کراتے ہیں ، اس سے زائرین کو ایک دوسرے کی ثقافت کو بھی جاننے کا بہترین موقع ملتا ہے ۔
News Code 5473
آپ کا تبصرہ