آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں واق رواق ملل میں عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی تیسری پری میٹنگ’’سیکولر انسانی حقوق پر تنقید اورعصر حاضر میں رضوی تعلیمات پر توجہ دینے کی ضرورت‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوئی، جس میں عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی سیکرٹری محترمہ زہرہ خوارزمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دہائیاں پہلے آستان قدس رضوی میں اس عالمی کی بنیاد رکھی گئی ، اور اس کے چار دورے اس وقت تاریخی اور مذہبی موضوعات پر منعقد کئے گئے اور اس کانگریس کو ایک علمی و مذہبی تقریب کے عنوان سے رجسٹرڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ دستاویزات کی بنیاد پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کتاب ’’اڑھائی سو سالہ انسان‘‘ کا آئیڈیا بھی اسی کانگریس کے دوران پیش کیا گیا ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے محترم متولی آیت اللہ احمد مروی نے ہمیشہ سے رضوی موضوعات پر علمی گفتگو کرنے کے حوالے سے زور دیا ہے اور اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اس عالمی کانگریس کو تین دہائیوں کے بعد دوبارہ سے احیاء کیا گیا ہے ۔
تہران یونیورسٹی سے علمی اور بین الاقوامی شخصیت ڈاکٹر سعید رضا عاملی کو انتخاب کرنے سے اس عالمی کانگریس کے موضوعات مذہبی موضوعات سے بڑھ سیاسی اور سماجی موضوعات کو بھی شامل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس عالمی کانگریس میں امام رضا(ع) کی تہذیبی تعلیمات کو ’’انصاف سب کے لئے اور ظلم کسی پر بھی نہیں‘‘ کے عنوان سے جائزہ لیا گیا ہے ۔
محترمہ خوارزمی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس عالمی کانگریس کے لئے 17 بین الاقوامی پری میٹنگز اور33 علمی پری نشستوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں پیش کئے جانے والے مقالات میں سے بہترین مقالات کا عالمی کانگریس کے لئے انتخاب کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس عالمی کانگریس کے لئے دو پری نشستیں منعقد کی جاچکی ہیں جن میں سے ایک’’حقوق و کرامت؛مزاحمت کا محور‘‘ کے عنوان سے مشہد مقدس میں منعقد کی گئی اور دوسری’’امام رضا(ع) کی تعلیمات میں انسانی کرامت اور عصر حاضر میں اس کے حصول کی شرائط‘‘ کے عوان سے انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں منعقد ہوئی جس میں انڈونیشیا،ملیشیاء اور تھائی لینڈ کے دانشوروں نےشرکت فرمائی۔
انہوں نے بتایا کہ تیسری پری میٹنگ کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے رواق ملل میں ہوا جس میں امریکہ، پاکستان،فلپائن،برطانیہ،ائیرلینڈ،تنزانیہ اور مڈغاسگر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طلباء نے شرکت فرمائی۔
واضح رہے کہ یہ تیسری پری میٹنگ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی تیسری خصوصی نشست کی سیکرٹری نے بتایا کہ عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کو تین دہائیوں کو بعد دوبارہ احیاء کیا گیا ہے تاکہ رضوی عدل و انصاف کا پیغام مشہد سے پوری دنیا تک پہنچ سکے۔
News Code 5708
آپ کا تبصرہ