آستان قدس رضوی کی نالج بیس میڈیسن کمپنی’’سامان داروی ہشتم‘‘ کی  سری لنکا اور جنوبی  ہندوستان کی منڈیوں تک رسائی

آ‎ستان قدس رضوی کی میڈیسن بنانے والی نالج بیس کمپنی’’سامان داروی ہشتم‘‘ نے اپنی برآمداتی سرگرمیوں کو شام اور آذربائیجان میں جاری رکھتے ہوئے سری لنکا میں بائیوٹیک ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدے کے ذریعہ اپنی برآمدات کو جنوب او ر جنوب مشرقی ایشیا تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس سلسلے میں میڈیسن بنانے والی’’سامان داروی ہشتم‘‘ کمپنی کے ڈائریکٹر سید احمد مہاجری نےاپنے منیجرز کے ہمراہ سری لنکا کی ایک بڑی کمپنی کے سینئر منیجرزکے ساتھ جو سری لنکا میں بائیوٹیک ادویات کی برآمدات کا کام کرتے ہیں میٹنگ کی ہے 
سری لنکن ہولڈنگ نمائندوں کے وفد نے ’’سامان داروی ہشتم‘‘کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران آستان قدس رضوی سے وابستہ کمپنی کے فیکٹر8 میڈیسن کو سری لنکا برآمد کرنے کے مقصد سے مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس میٹنگ میں مریضوں کی تعداد اور فیکٹر8 میڈیسن کی سری لنکن مارکیٹ میں مانگ کے علاوہ باہمی تعاون،مارکیٹنگ ،مالیاتی مسائل اور سری لنکا کی وزارت صحت میں ’’سامان داروی ہشتم‘‘ کمپنی کے اندراج کے حوالے سےگفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔ 
اس کے علاوہ سری لنکا میں سافیکٹو(Saffacto) برانڈ کے ساتھ ترکیبی میڈیسن فیکٹر8 کی فروخت کے لئے ایک  ایجنسی تأسیس کرنے کے مقصد سے بھی ایک قرار داد منعقد کی گئی، دونوں کمپنیوں کے باہمی تعاون کے تناظر میں فیکٹر8 میڈیسن کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں سری لنکا فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ، اس کے علاوہ ’’سامان داروی ہشتم‘‘ کی دیگر مصنوعات جیسے Infliximab و Ustekinumab کو مارکیٹ میں توسیع دینے کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔ 
نالج بیس میڈیسن کمپنی’’سامان داروی ہشتم‘‘ مشرق وسطیٰ اور سی آئی ایس    یا  وسطی  ایشیا کی نوآزاد جمہوریاؤں کے  ملکوں کی تنظیم  دولت مشترکہ کے ممالک  میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے علاج کے لئے  فیکٹر8 میڈیسن کوبرآمداتی منڈیوں میں توسیع دینے کے مقصد سے خطے کے دیگر ممالک منجملہ  ہندوستان،پاکستان، عراق،آرمینیا اور ترکمنستان  وغیرہ کے ساتھ بھی مذاکرات کر چکی ہے اور یہ نالج بیس میڈیسن کمپنی ادویات کو خطے کے دیگر ممالک تک پہنچانے کے لئے  مزید مذاکرات کر رہی ہے ۔ 

News Code 4699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha