آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا(ع) کپ کے چوتھے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا انعقاد جمعہ اور ہفتہ کو امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں ہوچکا ہے جس میں ایتھلیٹکس کے 145 ایرانی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور خراسان رضوی ایتھلیٹکس کمیٹی کے سربراہ جناب رضا امین زادہ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 9 ممالک سےبشمول ہندوستان، پاکستان، ترکی، ارمنستان اورافغانستان وغیرہ سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو ایتھلیٹکس کھیل کے 18 مختلف شعبوں میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب حرم امام رضا(ع) کے صحن جمہوری سےہوئی جس میں ایران کے پچیس تجربہ کار اور ماہر کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور علامتی طور پر آیت اللہ واعظ طبسی روڈ سے امام رضا(ع) اسٹیڈیم کی جانب پیدل حرکت کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ امام رضا(ع) اسٹیڈیم مغربی ایشیا کا بہترین اسٹیڈیم ہے جس میں 25 ہزار نشستیں ہیں اس کے علاوہ اس کا تارتان ٹریک ملک کے اعلیٰ ترین ایتھلیٹکس ٹریکس میں سے ایک ہے جس میں ریسنگ کی 8 لائنز ہیں۔
واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ دو دن تک مشہد مقدس کے امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔
قابل توجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اعلان کے مطابق عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ خط و کتابت کے بعد اس کپ کی سطح کوD سے بڑھا کر C کر دیا گیا ہے اورایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن مزید اس کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔
آستان قدس رضوی فاؤنڈیشن کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب امین زادہ نے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد سے ملک میں ٹریک اینڈ فیلڈ کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا اور مہمان ممالک کے ساتھ ثقافتی اور کھیلوں کے روابط کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا فائنل بروز ہفتے کو امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔
امام رضا(ع) کپ کے پہلے ٹورنامنٹ سے آج تک کے بین الاقوامی ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کا مختصر جائزہ
امام رضا(ع) کپ کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ2021 میں مشہد مقدس میں منعقد ہوا تھا اس وقت ترکی،ارمینیا،کرغزستان،شام،افغانستان،عراق،پاکستان،بنگلہ دیش اور عمان سمیت نو ممالک کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
امام رضا(ع) کپ کا دوسرا بین الاقوامی ٹورنامنٹ2022 میں ہوا جس میں 8 غیرملکی اور 7 ایرانی ٹیموں نے شرکت کی۔ عراق، کویت، عمان ، افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں موجود تھیں۔
تیسرا بین الاقوامی ٹورنامنٹ مشہد مقدس میں منعقد ہونا تھا لیکن اس کا انعقاد تہران میں کیا گیا،اس بار چوتھا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ایک سال کے وقفے کے بعد مشہد مقدس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
گذشتہ چند مہینوں سے وزارت کھیل، ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن،خراسان رضوی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ اسپورٹس ،آستان قدس رضوی کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ، بلدیہ اور مشہد سٹی کونسل اور دیگر معاون اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون ہو رہا ہے تاکہ اس ٹورنامنٹ کو ایسے اسٹیڈیم میں جو امام رضا(ع) کے نام سے مزیّن ہے بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے ۔
آپ کا تبصرہ