آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) دنیا بھر کے شیعوں کی پناہ گاہ ہے اور سالانہ مختلف ممالک کے بہت سارے زائرین انفرادی طور پر یا قافلوں کی صورت میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان زائرین میں سے 65 فیصد زائرین کا تعلق عراق،شام،لبنان،بحرین،امارات،یمن،قطر،کویت اور سعودی عرب سے ہیں اور25 فیصد پاکستان اور ہندوستان کے اردو زبان زائرین ہیں اور 10 فیصد زائرین کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ غیرملکی زائرین کی پذیرائی اور استقبال کی ذمہ داری حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین پر ہے جس نے ہمیشہ زائرین کے ساتھ مؤثر روابط قائم کر کے اور متنوع خدمات فراہم کر کے روحانی ماحول فراہم کیا ہے تاکہ بامعرفت زیارت انجام دے سکیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ زیارتی قافلوں کا استقبال،مختلف پروگراموں کا انعقاد جیسے نماز جماعت،اجتماعی زیارت،دعاو مناجات،حرم شناسی اور حرم کا وزٹ،حرم رضوی کے میوزیم کی سیر،ثقافتی مقابلوں کا انعقاد اورجیتنے والوں کو انعامات سے نوازنا اور متبرک تحائف وغیرہ دینا منجملہ زائرین کو دی جانے والی خدمات اور پروگرامز ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سالانہ پچاس لاکھ سے زائد غیرملکی زائرین حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔
News Code 5454
آپ کا تبصرہ