پاکستانی تاجروں کو ایران اور سرخس اسپیشل اکنامک زون میں پائی جانے والی اقتصادی صلاحیتوں کا تعارف

اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے دورہ کے موقع پر پاکستان اور صوبہ خراسان رضوی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے مواقع خصوصاً اسپیشل اکنامک زون سرخس میں پاکستانی تاجروں کے لئے موجود تجارتی مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد رضا رجبی مقدم نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون سرخس میں پاکستانی تاجروں کے لئے تجارت کے اچھے مواقع موجود ہیں، اس دورے کے دوران کوشش کی گئی کہ مختلف شعبوں خصوصاً فوڈ انڈسٹری کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس وقت دوپاکستانی سرمایہ کار اسپیشل اکنامک زون سرخس میں موجود ہیں اور طے شدہ پروگرام کے مطابق امید ہے کہ آئندہ ایک سال میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری 30 ملین ڈالر تک  پہنچ جائے گی۔
جناب رجبی مقدم نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران صوبائی حکام تجارتی تبادلوں اور مشترکہ سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ خراسان رضوی کے اقتصادی کارکنوں کی پاکستان میں بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت اور دونوں صوبوں کے مابین تجارتی تعاون کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ جسے  پاکستانی حکام نے سراہا ہے؛اقتصادی روابط کو فروغ دینے، تجارتی تبادلوں کے حجم کو بڑھانے اور مشہد مقدس اور کراچی کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مؤثر قدم ہے۔
اس دورے کے دوران سرخس اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر کی سندھ انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ اکنامک زون تجارتی تبادلے کا مرکز اور پاکستان بھیجے جانے والے سامان کے لئے ٹرانزٹ پورٹ بن سکتا ہے ۔
اس اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون کی جغرافیائی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرخس ایک ایسے خطے میں واقع ہے جو اقتصادی حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے اگر سرخس کا علاقہ ترقی کرے گا تو پورا خطے میں ترقی ہوگی یہ خطہ ٹرانزٹ کے لئے خصوصاً پاکستان بھیجے جانے والے کوئلے اور سلفر کے لئے ایک اہم ٹرانزٹ پورٹ بن سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ جناب رجبی مقدم نے پاکستانی تجارتی وفد کو سرخس آنے کی دعوت دی تاکہ فری اکنامک زون میں سرمایہ کاری کے مواقع کا قریب سے جائزہ لیا جا سکے۔

News Code 5748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha