رضوی ایسٹ؛ملکی ضروریات کا ۲۵ فیصدحصہ پورا کرنے کے علاوہ۱۴  ممالک کو ایکسپورٹ

آستان قدس رضوی نےاپنی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے کیا جس کی ایک واضح مثال رضوی ایسٹ کا کارخانہ ہے ،رضوی ایسٹ کمپنی کو۲۵ سال قبل تأسیس کیا گیا ،جس نے ایسٹ(خمیر) سے مختلف مصنوعات بنانے کا باقاعدہ آغاز۲۰۰۱میں کیا۔

اگست۲۰۰۴ میں کمپنی نےمقامی ماہرین کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رضوی انسٹنٹ ڈرائی ایسٹ کی پروڈکشن لائن کا آغاز کیا  , معاشرے میں ایسٹ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے آستان قدس رضوی نے ایسٹ کمپنی کی پیداواری صلاحیت کو مزید زیادہ کرنے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا اور اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ۲۰۲۲  میں سالانہ پیداواری صلاحیت کو ۶۰۰۰ ٹن سے بڑھا کر ۷۵۰۰ ٹن کیا گیا، اس اہم اقدام سے نہ فقط ملکی پابندیوں کو بے اثر کرنے میں مدد ملی بلکہ ملکی سطح پر ایسٹ(خمیر) کی صنعت کو بھی بہت زیادہ فروغ حاصل ہوا۔

اس وقت ملک کو درکار ایسٹ کا ۲۵ فیصد حصہ اس کمپنی کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے ،رضوی ایسٹ کمپنی نے ۲۰۲۳ کے فقط دس مہینوں میں۲۵ فیصد سے زیادہ تازہ خمیر اور ۲۳فیصد تک خشک خمیر کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے ،امید کی جارہی ہے کہ ۲۰۲۴ میں پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ملکی ماہرین کی مہارت پر اعتماد کرنا

رضوی ایسٹ کمپنی کے ترقیاتی منصوبے میں ایک اہم چیز ملکی ماہرین کی مہارت پر اعتماد اور بھروسہ کرنا تھا،اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں خمیر بنانے کی صنعت میں استعمال ہونے والی ۹۰ فیصد سے  زیادہ مشینری کو یورپ سے منگوایا جاتا ہے لیکن رضوی ایسٹ کمپنی نے ملکی ماہرین پر اعتماد کرتے ہوئے مشینری کی ڈیزائنگ اور تیاری ملکی ماہرین کو سونپی ۔

واضح رہے کہ اب تک آستان قدس رضوی کے علاوہ کسی بھی ایرانی کمپنی نے ایسٹ بنانے والی مشینری تیار نہیں کی اوراسی طرح آستان قدس رضوی کے توسط سے بنائی گئی مشینری کے معیار میں  یورپین مشینری کی نسبت خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے  ۔

 ۱۴ ممالک کو رضوی ایسٹ ایکسپورٹ کرنا

یہ کمپنی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعلیٰ اور عالمی معیاروں کی وجہ سے دیگر ممالک کو ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے  جیسا کہ۲۰۲۳ کے فقط دس مہینوں میں ۳۰۸۰ ٹن رضوی ڈرائی ایسٹ کو چودہ ممالک کے لئے ایکسپورٹ کر چکی ہے ان ممالک میں افغانستان،پاکستان، ہندوستان،لبنان،جرمنی،شام،عراق،آرمینیا،متحدہ عرب امارات،قطراور تاجکستان وغیرہ شامل ہیں۔

بیکری خمیر پر مبنی جدید مصنوعات کی پیداوار

ضروریات کی جانچ پڑتال کے بعد کمپنی نے تعلیمی  اداروں کے تعاون سے بیکری خمیر پر مبنی جدید مصنوعات کی پیداوار کا منصوبہ بنایاہے اور ہر سال ان مصنوعات کی ایک بڑی تعداد پروڈکٹ پورٹ فولیو میں شامل ہوتی ہے جن میں ’’ایسٹ۲+۱‘‘ اور’’غیرفعال خشک خمیر‘‘ بھی شامل ہے ۔

ایسٹ۲+۱ ایسا خمیر ہے جو بیکری کی روٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے بیکری مصنوعات کی ظاہری شکل کو بھی بہتر بناتا ہے اوربیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے ۔

غیرفعال خشک خمیر مکمل طور پر نامیاتی اور اختراعی پروڈکٹ ہے جسے ملک میں پہلی بار رضوی خمیر کمپنی نے تیار کیا ہے ،یہ پروڈکٹ نہ فقط جانوروں کی خوراک میں استعمال ہوتی ہے بلکہ کاسمیٹک  اورلیبارٹریز میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ صنعتی ذائقوں کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے ، اس کے علاوہ مختلف قسم کے کیک ،کوکیکز،بسکٹ،روٹی،پیزا ایسٹ وغیرہ کوکراکرا پن دینے اوراس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے ۔

News Code 3739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha