عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ گریجویشن تقریب مؤرخہ۱۸ مارچ۲۰۲۴ بروز سوموارکو حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی گئی جس میں لبنان،افغانستان، پاکستان،ہندوستان ،شام،کشمیر اور نائجیرین طلباء نے شرکت فرمائی ،یہ غیرملکی طلباء حرم امام رضا(ع) کے باب الجواد(ع) سے داخل ہوئے اور خادموں سے پھول حاصل کرنے اور اذن دخول پڑھنے کے بعد حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں تشریف لے گئے ۔
اس تقریب کا باقاعدہ آغازامام رضا(ع) کی مخصوص صلوات اور قرآن کریم کی آیات سے ہوا جسے کے بعد زیارت امین اللہ اور ذکر توسل پڑھا گیا۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے تمام غیرملکی طلباء کو خیر مقدم کہتے ہوئے ایّام ماہ مبارک رمضان اورنوروز کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انسان کی ممتاز صفات میں سے ایک صفت فکر کرنا ہے اور علم و فکر انسان کے دو ایسے پر ہیں جن کے ذریعہ وہ کمال اور سعادت کی چوٹیوں کی طرف پرواز کرتا ہے اورعلوم و فنون کے بارے میں فکر اور بصیرت کی وجہ سے تخلیقات اور علم کو فروغ ملتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے مزید یہ کہا کہ جو بھی علم ہو چاہئے علم طب ہویا علم زراعت یا علم صنعت ؛ کسی نہ کسی طرح فرد یا اسلامی اور انسانی معاشرے کے لئے فائدے مند ہیں اور یہ علوم معاشرے کو سیاسی اور اقتصادی دشمنوں کے انحصار سے نجات دیتے ہیں اس لئے یہ علوم توحید،فقہ اور اخلاقیات کے ساتھ قرار پاتے ہیں۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے وہ علوم جو نافع اور فائدے مند نہیں ہیں ،پسندیدہ نہیں ہیں حتی آئمہ معصومین علیہم السلام نے بھی ان علوم سے خداوند متعال کی پناہ مانگی ہے چنانچہ رسول اکرم (ص) سے روایت ہے کہ آپ(ص) نے فرمایا: : «اللهم اعوذبک من علم لاینفع» (اے اللہ میں ایسے علم سے جو فائدہ مند نہیں ہے پناہ مانگتا ہوں) اور اسی طرح حضرت علی(ع) سے روایت ہے کہ آپ(ع) نے فرمایا:’’اس علم میں کوئی خیر نہیں ہے جو فائدہ نہ پہنچائے‘‘۔
انہوں نے گریجویشن کو زندگی کا ایک مرحلہ اور نئے راہ کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گریجویشن کی تقریب انسان کی زندگی میں ایک اہم موڑ ہے جس تک پہنچنے کے لئے بہت زیادہ کوششیں کی گئی ہیں ،اور جب یہ تقریب حرم امام رضا(ع) میں منائی جائے تو اس سے تقریب کو چار چاند لگ جاتے ہیں اور اس تقریب کی روحانیت چند برابر ہو جاتی ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی طالب علم گریجویشن تقریب کی شکل میں حرم امام رضا(ع) میں عہد کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگوں کی تہہ دل سے خدمت کرے گا اور اپنی ذمہ داریوں کو خلوص اور دیانتداری سے انجام دے گا،اس لئے اس شخص کی زندگی کا یہ ایک اہم موڑ ہے ۔
قابل توجہ ہے کہ تقریب کے اختتام پر میڈیکل سائنس کے غیرملکی طلباء نےحلف نامہ پڑھا اور حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے تحفے کے طور پر ثقافتی پیک اور مبارکبادی پیش کی گئی ۔
آپ کا تبصرہ