حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت  سے عالمی سطح پرجشنوں کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عشرہ کرامت کی مناسبت سے’’ زیر سایہ خورشید قافلے ‘‘ملک بھر میں اور اسی طرح پر مختلف ممالک میں تشریف لے گئے ہیں ، یہ قافلے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور اور عوامی فلاحی انجمنوں کے تعاون سے تشریف لے گئے ہیں اور اس وقت مختلف پروگراموں کا انعقاد کروا رہے ہیں۔

جناب مجتبیٰ مختاری نے آستان نیوز کے نمائندے کو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’زیر سایہ خورشید‘‘ قافلے اعزازای خادموں، حرم امام رضا(ع) کے پرچم ،علمی و مذہبی مشہور شخصیات جو اس علاقے کی زبان اور ثقافت سے آگاہ ہیں اور اس کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کے بین الاقوامی قاریوں پر مشتمل ہیں ، یہ قافلے عراق،ہندوستان، پاکستان،لبنان، ترکمنستان اور ازبکستان تشریف لے گئے ہیں جہاں پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ قافلے طلباء اور جوانوں کے لئے سوالات کے جوابات کی نشستیں،خصوصی مشاورتی نشستی اور متعدد ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔
جناب مختاری کا کہنا تھا کہ ان قافلوں کے ذریعہ امام رضا(ع) کی ولادت کے جشنوں کا انعقاد اور قافلوں کے ہمراہ بھیجے گئے اساتذہ کے توسط سے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ہر ملک کی ثقافتی اور جغرافیائی ضروریات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے متعدد پروگرامز منعقد کئے جائیں گے جن میں مسلمانوں اور توحیدی ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ علمی نشستیں اور ملاقاتیں اور مختلف مذہبی و ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔

News Code 6356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha