آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ صوبائی حکام سمیت صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اور نجی شعبوں کے صنعتکاروں پر مشتمل ایک وفد مؤرخہ29 جنوری2025 بروز بدھ کو پاکستان کے شہر کراچی تشریف پہنچا ۔
اس دورےمیں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے نمائندے جناب محمدی فاز اور امام رضا(ع) یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ ڈاکٹر داوودی بھی ساتھ تھے ، اس وفد نے پاکستان اور ایران کے مابین اقتصادی توسیع و ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کئے جانے والے اجلاس میں شرکت کی ۔
اس اجلاس میں جن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں سے ایک یہ تھا کہ مشہد مقدس میں پاکستانی زائرین کو کس طرح سے خدمات فراہم کی جائیں،آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین میں نصف سے زیادہ تعداد پاکستانی زائرین کی ہے اس لئے آستان قدس رضوی ان زائرین کو خصوصی خدمات اور سہولیات فراہم کرتا ہے ۔
ان زائرین کو دی جانے والی خدمات میں سے ایک قرآن کریم کی اردو ترجمہ کے ساتھ اشاعت ہے جسے خصوصی طور پر پاکستانی زائرین کے لئے مرتب کیا گیا ہے ۔
اس اجلاس کے دوران صوبہ خراسان رضوی اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے مابین باہمی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیاجن میں مختلف موضوعات منجملہ آستان قدس رضوی میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سمیت آستان قدس رضوی کی علمی و تحقیقاتی سرگرمیوں اور مختلف ثقافتی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اس کے علاوہ زائرین کو دی جانے والی سہولیات، زائرین کی رہائش اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر سیاحت سے ملاقات کے دوران انہیں آستان قدس رضوی کی جانب سے اردو ترجمہ کے ساتھ شائع کئے جانے والے قرآن کریم کا ایک نسخہ ہدیہ کے طور پر پیش کیا گیا۔ صوبہ خراسان رضوی کے گورنر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے لاہور میں بھی صوبہ پنجاب کے گورنر سے ملاقات کی جس میں مشہد آنے والے پاکستانی زائرین کو مزید بہتر سہولیات اور خدمات کی فراہمی جیسے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا

پاکستان کے ساتھ زیارت اور سیاحت کے سلسلے میں باہمی تعاون کے لئے آستان قدس رضوی کے نمائندوں کا ایک وفد پاکستان گیا ہے
News Code 5728
آپ کا تبصرہ