حرم امام رضا(ع) میں پاکستانی زائرین و مجاورین کی جانب سے عزاداری و ماتم داری کا انعقاد

سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے ایّامِ سوگواری و عزاداری کی مناسبت سے محرم الحرام کی راتوں میں حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں واقع حسینیہ حرم دنیا بھر سے آنے والے زائرین سے بھرا ہوتا ہے،پاکستانی زائرین و مجاورین کی جانب سے بھی اس حسینیہ میں عزاداری و ماتم داری کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع)کے ایّام سوگواری میں زائرین و مجاورین  دور و نزدیک کے شہروں اور ممالک سے مشہد الرضا(ع)تشریف لاتے ہیں تاکہ امام ہشتم حضرت امام علی رضا(ع) کے جوار میں عزاداری و سوگواری کا انعقاد کر سکیں۔ ان زائرین میں پاکستانی زائرین کی موجودگی اور ان کا مخصوص روایتی  انداز میں مجالس و عزاداری کے انعقاد نے حسینیہ حرم کو ایک خاص اور منفرد روحانی کیفیت سے ہمکنار کیا ہے ۔ 
پاکستانی شہریت کے حامل جناب عرفان حسین جو تین دہائیوں سے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا(ع) کے جوار میں زندگی بسر کر رہا ہے ؛اہلبیت(ع) خصوصاً امام حسین(ع) سے اپنی اور اپنے ہموطنوں کی محبت  و عقیدت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہتا ہے کہ امام حسین(ع) کی تحریک اور پیغام کسی خاص مذہب یا قومیت سے مخصوص نہیں  بلکہ تمام انسانوں سے متعلق ہے ۔
وہ پاکستان و ہندوستان میں منائی جانے والی عزاداری کی رسومات کا ذکر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ عزاداری و سوگواری کی رسومات میں سب سے اہم ماتم داری ہے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہتا ہے کہ ماتم داریوں میں مل کر نوحہ پڑھے جاتے ہیں جس پر سب امام حسین(ع) کے غم میں مل کر جوش و خروش کے ساتھ ماتم کرتے ہیں، اور اس طرح سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ 
اس کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستانی اہلبیت (ع) سے  بہت زیادہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں جس کی ایک مثال زائرین ہیں جو زیارت کے لئے سات ہزار کلومیٹر تک کا سفر کر کے زیارات مقدسہ سے مشرف ہوتے ہیں، ان کا یہ عشق اور محبت نسل در نسل اولاد میں منتقل ہوتی ہے ۔ 
جناب عرفان حسین اپنی اور اپنے ہموطن پاکستانیوں کی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم اپنی جان ودل سے ایران کی جو کہ امام زمانہ(عج) کا ملک ہے حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ 
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ امام حسین(ع) انصاف کی آوازہیں،ظلم کے خلاف حق کی آواز ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہر انسان چاہئے شیعہ ہو یا سنی ،مسلمان ہو یا غیرمسلم سب حسینی تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ عزاداری کے یہ مراسم  پاکستانی زائرین و مجاورین  کی اہلبیت(ع) کے ساتھ گہری عقیدت و محبت کا ایک پہلو ہے اور ساتھ ہی حسینی تحریک کے عالمگیر پیامِ انسانیت و انصاف کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ 

News Code 6722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha