ڈاکٹر مہدی سلطانی فر نے آستان نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے جوار میں واقع دارالشفائے امام (ع) ہاسپٹل میں دی جانے والی طبی خدمات تییس ممالک کے 62 ہزار711 غیرملکی زائرین کوفراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دارالشفائے امام (ع) ہاسپٹل میں تمام مریضوں کو علاج و معالجہ اور امراض کی تشخیص کے لئے طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں البتہ غیرملکی زائرین کو فراہم کی جانے والی زیادہ تر طبی خدمات، کلینک، لیبارٹری،انجیکشن اور ایمرجنسی وارڈز سے متعلق ہیں۔
ڈاکٹر سلطانی فر نے بتایا کہ اس طبی مرکز میں مراجعہ کرنے والے زیادہ تر مریضوں کا تعلق بالترتیب عراق،افغانستان،بحرین،سعودی عرب اور پاکستان سے ہےاور ان میں سے 71 فیصد غیرملکی مریضوں کا تعلق عراق سے ہے ۔
انہوں نے دارالشفائے امام(ع) میں غیرملکیوں کی دی جانے والی بعض سہولیات جیسے مترجم کی موجودگی وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی زائرین اس ہاسپٹل کی تمام خدمات سے حکومتی سطح پر طے شدہ ریٹ کے مطابق استفادہ کر سکتے ہیں البتہ حرم امام رضا(ع) کے ایمرجنسی مراکز میں تمام زائرین کو بشمول غیرملکی زائرین طبی خدمات مفت میں فراہم کی جاتی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران دارالشفائے امام (ع) ہاسپٹل میں غیرملکی زائرین کو ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد طبی خدمات فراہم کی گئیں۔
News Code 5036
آپ کا تبصرہ