حرم امام رضا(ع) میں محرم الحرام کی مناسبت سے غیرملکیوں کے لئے منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات

1447ھ۔ق کے محرم الحرام کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے غیرملکیوں کے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات بیان کر دی گئ ہیں۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ جناب مہدی لسانی نے آستان نیوز سے گفتگو کے دوران غیرملکی زائرین کے لئے  محرم الحرام کے پہلے عشرے کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرامز اوّل محرم سے دس محرم الحرام تک منعقد کئے جائیں گے ان میں مختلف ممالک بشمول پاکستان، افغانستان اور عراق کی مذہبی انجمنیں کے لئے مجالس و ماتم داری کا انعقاد کیا جائے گا۔ 
جناب لسانی نے ان ایّام کے اہم پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تین محرم الحرام کی رات حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں بین الاقوامی زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد، اوّل محرم سے دس محرم تک رواق غدیر میں اردو زبان زائرین کے لئے مجالس عزاء کا انعقاد،اس کے علاوہ شہادت امام سجاد علیہ السلام کی مناسبت سے بھی مجالس عزاء کے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ عرب زبان زائرین کے لئے اوّل محرم سے  صحن غدیر میں پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ۔ان تمام پروگراموں کا مقصد عاشورائی کلچر کو زندہ رکھنا،امام حسین(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینا اور غیرملکی زائرین کا مکتب اہلبیت(ع) کے ساتھ تعلق کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔ 

News Code 6696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha