آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس موضوع کو مدّ نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) نے جو اعلیٰ تعلیمی میدان میں ایک دہائی کا تجربہ رکھتی ہے 2012 میں وزارت تعلیم سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کیں۔
لائسنس کے حصول کے بعد یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کا شعبہ تأسیس کیا جس کا مقصد بین الاقوامی روابط میں توسیع،مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں کے وفود کو مدعو کرنا،مشترکہ علمی تقریبات کا انعقاد اور غیرملکی طلباء کو راغب کرنا ہے۔
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) اپنے اہداف و مقاصدکو مدّ نظر رکھتے ہوئے اور طلباء کے علمی ،دینی اور ثقافتی معیاروں کا جائزہ لینے کے بعد ہمسایہ ممالک کے طلباءجیسے عراق، افغانستان اور پاکستان وغیرہ کو یونیورسٹی میں داخلہ دیتی ہے ۔
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) جدید اسلامی تہذیب کے افق میں بین الاقوامی سطح پر ایک مرکزی یونیورسٹی کی حیثیت سے کردارادا کرنا چاہتی ہے ،اس لئے اس نے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مختلف حکمت عملیاں ،پروگرامز اور اقدامات وضع کئے ہیں۔
اب تک دو ہزار سے زائد غیرملکی طلباء اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جو کہ اس یونیورسٹی کی دیگر غیرمنافع بخش یونیورسٹیوں میں مقابلے میں ایک نمایاں خصوصیت ہے ۔
اس وقت8 مختلف ممالک کے پانچ سو سے زائد غیرملکی طلبا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں،ان طلباء میں سے زیادہ تر کا تعلق عراق،پاکستان،شام،لبنان اور نائجیریا سے ہے ۔
غیرملکی طلباء نے زیادہ تر اکاؤنٹنگ، کمپیوٹر انجیئرنگ، میڈیکل انجینئرنگ،منیجمنٹ اور اسپورٹس سائنس جیسے سبجکیٹس کا انتخاب کیا ہے ۔
غیرفارسی زبان طلباء کے لئے تعلیمی عمل کے آغاز میں فارسی زبان سیکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے 2017 میں فارسی تعلیم کا مرکز قائم کیا گیا جہاں پر چھ مینوں میں فارسی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے ، اب تک اس مرکز میں ایک ہزار سے زائد طلباءنے فارسی زبان سیکھنے کی کلاسزز میں شرکت کی ہے ۔
قابل توجہ ہے کہ بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) نے بین الاقوامی سطح پرمختلف ممالک جیسے پاکستان، عراق اور افغانستان وغیرہ کے ساتھ تعلیمی ، تحقیقی اور ثقافتی تعاون میں توسیع کے لئے مفاہمتی معاہدے طے کئے ہیں۔
جن کے ساتھ معاہدے طے پائے ہیں ان میں افغانستان میں سماجی و ثقافتی آرگنائزیشن اہلبیت(ع) اور تبیان کے ساتھ، عراق میں کویت،بصرہ،واسط، الفراتین، اہلبیت اور امام جعفر صادقؑ یونیورسٹیوں کے ساتھ،پاکستان میں لاہور، علامہ اقبال،قائد اعظم اور پنجاب یونیورسٹیوں کے ساتھ اور ہندوستان میں منی پال کے ساتھ معاہدے طے پائے ہیں۔
اگرچہ ایران کی سرکاری یونیورسٹیوں میں غیرملکی طلباء کو اسکالر شپ دی جاتی ہے لیکن امام رضا(ع) یونیوورسٹی جو کہ ایک پرائیوٹ یونیورسٹی ہے اور اسے غیرملکی طلباء کی اسکالر شپ کے لئے کوئی بجٹ نہیں دیا جاتا اس کے باجود 100 سے زائد ہونہار اور ممتاز غیرملکی طلباء امام رضا(ع) یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ایران ایک مہذب ملک ہونے کے ساتھ شاندار تعلیمی پس منظرکاحامل ہے ہر سال دنیا بھرسے بہت سارے طلباء ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لئے تشریف لاتے ہیں،ایران کے شہر مشہد مقدس کی یونیورسٹیوں میں بھی جہاں پر حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ ہے ہمسایہ ممالک سے کثیر تعداد میں طلباء تعلیم کے لئے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
News Code 5517
آپ کا تبصرہ