آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛پاکستان کے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود جناب سید بازل نقوی نے حرم امام رضا(ع) کی زیارت کے موقع پر آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات کے دوران جناب سید بازل نقوی نے آستان قدس رضوی کے ذمہ داروں کی مہمان نوازی اور حرم مطہر میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی خدمات کو سراہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بھی اس ملاقات کے دوران تجربات کے تبادلے اورمذہبی و ثقافتی میدان میں غیرملکی زائرین خصوصاً پاکستانی زائرین کودی جانے والی خدمات کو معیاری بنانے کے مقصد سے آستان قدس رضوی کی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔
حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے غیرملکی زائرین خصوصاً برصغیر پاک و ہند کو دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر سال کئی ہزار پاکستانی زائرین روضہ منورہ امام رضا(ع) کی زیارت کے لئے یہاں تشریف لاتے ہیں اور ہمیں یہ توفیق حاصل ہوتی ہے کہ اہلبیت(ع) سے محبت کرنے والے ان افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔
ملاقات کے اختتام پر ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر کی جانب سے اردو ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کا ایک نسخہ اور حرم امام رضا(ع) کا کتبہ؛ پاکستان کے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود کو ہدیہ کے طور پر دیا گیا، یہ تحائف دراصل دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور ثقافتی تعلقات کی علامت ہیں اور ان سے زائرین کو دی جانے والی ثقافتی خدمات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے ۔
پاکستان کے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود نے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر حاضری دی اور اس دوران آستان قدس رضوی کے ذمہ داروں کی مہمان نوازی اور حرم رضوی میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی خدمات اور سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔
News Code 5209
آپ کا تبصرہ