لبنان
-
10000 امدادی پیکجز لبنانی تارکین وطن میں تقسیم کئے گئے
شام میں حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی موجودگی میں لبنانی تاریکین وطن کے درمیان ضروری اشیائے خورد و نوش کے دس ہزارامدادی پیکجز تقسیم کئے گئے ۔
-
اسرائیل کی جنگ بندی در حققیت میدان جنگ اور سفارت کاری کے میدان میں حزب اللہ کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے اسرائیلی جرائم کے خلاف حزب اللہ کی مزاحمت کو میدان جنگ اور سفارت کاری کے میدان میں فتح کی وجہ قرار دیا۔
-
آستان قدس رضوی کی طرف سے لبنان کی مظلوم عوام کے لئے عوامی عطیات ارسال کر دیئے گئے
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے خواتین و خاندانی امورکی کاوشوں سے ایک لاکھ بیس ہزار گرم کپڑے اور پانچ ہزار کمبل قومی امدادمی مہم’’ہبہ‘‘(تحفہ) کے تحت اکھٹے کئے گئے جنہیں لبنان بھیجنے کے لئے لوڈ کر دیا گیا ہے۔
-
حریت پسندوں کے انتقام سے صیہونیوں پر خوف طاری ہے؛حجت الاسلام مہدوی مہر
لبنان اور شام کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لینے کے لئے مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ص) میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لبنان میں جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ دفتر حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین مہدوی مہراور مدرسہ عالی فقاہت کے طلباء نے شرکت کی۔
-
آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری میں ’’مزاحمت‘‘ کے خصوصی ڈیٹابیس مرکز کا افتتاح
ہفتہ کتاب اور مطالعہ کتاب کی مناسبت سے خصوصی پروگرام’’آستان کتاب‘‘ میں آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی ڈیجیٹل لائبریری میں ’’مزاحمت‘‘ کے خصوصی ڈیٹا بیس مرکز کا افتتاح کیا گیا۔
-
لبنانی متاثرین کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار گرم لباس عطیہ کرنے کی مہم کا شاندار استقبال
آستان قدس رضوی کےمرکز برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک خدا پسندانہ عمل کے تحت ’’تحفہ‘‘ کے عنوان سےغزہ اور لبنان کے مظلوموں کے لئے امدادی مہم کا آغاز کیا گیا جسے ایرانی خواتین کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا۔
-
ایران کولبنانی عوام اپنا اصل حامی اور پناہ گاہ سمجھتے ہیں
حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین ،لبنان کی مزاحمتی عوام سے ملنے کے لئے دمشق،حمص اور بیروت شہر تشریف لے گئے۔
-
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر رضوی زائر سرا لبنانی عزاداروں کا میزبان
آستان قدس رضوی کے زائر سرا اور زائر شہر رضوی میں لبنانی پناہ گزینوں کے لئے شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے تعاون سے حرم امام رضا(ع) میں’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقادکیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں استقامتی محاذ کے علمبردار شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں پروگرام کا انعقاد
حرم امام رضا (ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے شہدائے مزاحمت کی یاد میں اورقائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسیوں کی مناسبت سے ’’راہ نصر اللہ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین کی عوامی امدادی مہم’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ پرجوش شرکت
لبنانی کے ثابت قدم اور مظلوم عوام کی مدد کے لئے تحائف اور امداد جمع کرنے کی عوامی مہم’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘کا آغازحرم رضوی کے زائرین و مجاورین کے پرجوش شرکت سے ہوا
-
امام رضا(ع) کا روضہ منورہ لبنان کے لئے عوامی امدادی اتحاد کا مرکز اور مظہر ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کے عنوان سے عوامی امدادی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
-
غزہ اور اسرائیل کی جنگ ؛اسلام اور کفرکی جنگ کا واضح مصداق ہے ؛ استاد حسن رحیم پور ازغدی
جناب استاد حسن رحیم پور ازغدی نے کہا کہ غزہ اور اسرائیل کی جنگ ،اسلام اور کفر و نفاق کے درمیان جنگ کا واضح مصداق ہے ۔
-
شام میں مقیم لبنانی تارکین وطن کو قرآن کریم اور مفاتیح الجنان کے پانچ ہزار نسخے عطیہ
مظلوم لبنانی عوام کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے دی جانے والی امداد کے تسلسل میں شام میں مقیم لبنانی پناہ گزینوں کو قرآن کریم اور مفاتیح الجنان کے پانچ ہزار نسخے عطیہ کئے گئے ۔
-
حرم امام رضا(ع) کی ایک اعزازی خادمہ کی جانب سے لبنان کی مظلوم عوام کے لئے سونا اور گاڑی عطیہ
تہران سے تعلق رکھنے والی حرم امام رضا(ع) کی ایک اعزازی خادمہ نے آستان قدس رضوی کے فلاحی مرکزمیں حاضر ہو کر اپنی گاڑی اور سونے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو لبنان کی مزاحمتی اور مظلوم عوام کے لئے عطیہ کیا۔
-
پانی کے تناؤ کو حل کرنے اور ہموطن قیدیوں کو آزاد کرنے سے لے کر لبنان جنگ کے متاثرین کی مدد تک
آستان قدس رضوی کی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملوں اور جنگ کے ابتدائی ایّام سے ہی رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ حکم دیا کہ سب پر فرض ہے کہ وہ لبنان اور حزب اللہ کی مدد کریں،جس پر حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نےہمیں یہ دستور دیا کہ ہم کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن میں لبنان کی مزاحمتی اور مظلوم عوام کی مددکے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔
-
حرم امام رضا(ع) کے زائرین کا مزاحمتی محاذ کی پہلی ایرانی شہیدہ خاتون سے الوداع
حرم امام رضا علیہ السلام میں راہِ قدس کی پہلی ایرانی شہیدہ خاتون معصومہ کرباسی کے جسد مطہر سے الوداعی رسم کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے متولی نے بھی شرکت فرمائی۔
-
آستان قدس رضوی کی جانب سے لبنانی مہاجرین کے درمیان غذائي اشیا ء کی تقسیم
لبنانی عوام کے لئے امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن نے عوامی امداد اور مخیر حضرات کے تعاون سے ایسے لبنانی تارکین وطن کے لئے جو اس وقت شام میں پناہ لئے ہوئے ہيں فوڈ پیکجز تیارکر کے ان کے درمیان تقسیم کئے ۔
-
صیہونی حکمرانوں کو تل ابیب میں ایک رات بھی چین سے نیند نہیں آتی؛اسلامی کونسل کے چیئرمین کا بیان
پارلیمنٹ کی اسلامی کونسل کے چیئرمین نے ’’مجاہدان در غربت‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے نویں بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا موضوع نہ صرف مسلمانوں کا پہلا مسئلہ ہے بلکہ اس وقت پوری دنیا کے لئے اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے۔
-
ایرانی بچوں اور نوجوانوں کا لبنان اور فلسطین کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
حرم امام رضا (ع) کے صحن قدس میں علامتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے لبنان ، غزہ اور فلسطین کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
-
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب کی تین لبنانی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب نے بچوں کو قتل کرنے والی غاصب اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین لبنانی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
لبنان سے علمائے کرام کا ایک وفد حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کاوشوں سے لبنانی مسلم علمائے کرام کا ایک وفد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے شرفیاب ہوا۔
-
حجت الاسلام احمد مروی؛
امام رضا(ع) کی تہذیب ساز ہجرت نے استکبار کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے مستکبروں کے مدّ مقابل ڈٹ جانے اورحق کی باطل پر کامیابی کو امام رضا(ع) کی تہذیب ساز ہجرت کا مقصد قرار دیا۔