ٓستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ہفتہ کتاب کی مناسبت سے مؤرخہ 17 نومبر2024 بروز اتوار کو آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شیخ طبرسی ہال میں خصوصی پروگرام’’آستان کتاب‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جناب عبد الحمید طالبی اورشعبہ نشر و اشاعت کے متعدد عہدیداروں نے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی ۔
اس خصوصی پروگرام کے دوران آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مقدس بارگاہ کی لائبریری کا شمار دنیا کی معتبر اور بہترین لائبریریوں میں ہوتا ہے جس میں پندرہ کروڑ معلوماتی ذرائع قارئین کے لئے دستیاب ہیں۔
انہوں نےاس لائبریری میں محققین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مکتب ِشہید قاسم سلیمانی، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہیدِ خدمت سید ابراہیم رئیسی کے مکاتب میں خاص عناصر پائے جاتے ہیں جنہیں ثقافتی ، سیاسی اور سماجی شعبوں میں اسٹریٹجک پالیسیوں کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
مزاحمتی میدان کے وسائل کو آئندہ نسل تک منتقل کرنے کا مواصلاتی پل
جناب حسینی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری میں مزاحمتی ڈیٹا بیس مرکز کا افتتاح ایک مضبوط مواصلاتی پل ہے جو آنے والی نسلوں کو مزاحمتی ثقافت سے متعلق قیمتی وسائل اور ذرائع فراہم کر سکتا ہے ، اسی طرح محققین و مصنفین اور فلم سازوں اورڈاکومنٹری بنانے والوں کے لئے تحقیق کا مناسب ذریعہ ہے ۔
جناب حسینی نے مزید کہا کہ آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے اس مزاحمتی ڈیٹا بیس مرکز تک رسائی بہت آسان ہے اسی طرح اس میں بہت سارے معلوماتی ذرائع بشمول کتابیں، تصاویر اور میگزین وغیرہ موجود ہیں جنہیں مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ کہ اس ڈیجیٹل ڈیٹا بیس مرکز میں مزاحمت کے موضوع پر شہدائے مزاحمت خصوصاً شہید سید حسن نصرا للہ ، شہید ہنیہ اور شہید شیخ احمد یاسین وغیرہ سے متعلق معلوماتی ذرائع موجود ہیں۔
ہفتہ کتاب اور مطالعہ کتاب کی مناسبت سے خصوصی پروگرام’’آستان کتاب‘‘ میں آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی ڈیجیٹل لائبریری میں ’’مزاحمت‘‘ کے خصوصی ڈیٹا بیس مرکز کا افتتاح کیا گیا۔
News Code 5162
آپ کا تبصرہ