آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛لبنان کے متاثرہ افراد کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار گرم کپڑے اور پانچ ہزار کمبل پر مشتمل عوامی امداد کی لوڈنگ کا دوسرا مرحلہ باغِ خاتون کیمپ میں آستان قدس رضوی کے مرکز برائے خواتین میں انجام پاکرروانہ کر دیا گیا ہے۔
قابل توجہ ہے کہ مؤرخہ 25 نومبر2024 بروزسوموار کو عوامی امداد کی لوڈنگ کا پہلا مرحلہ صوبہ تہران میں واقع رضوی اعزازی خادموں کی نمائندگی کے توسط سے انجام پایا ہے۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد حسین استاد آقا نے اس عوامی امداد کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لبنان کی شریف اور مزاحمتی عوام کی مدد کے لئے قومی امدادی مہم’’ھبہ‘‘(تحفہ) کو آستان قدس رضوی کے اعزازی خادموں کے نیٹ ورک اور مرکز برائے خواتین و خاندانی امور نے شروع کیا، الحمد للہ ؛نیک اور مخیر افراد کی کاوشوں سے ایک لاکھ بیس ہزار کی تعداد میں گرم کپڑے اور پانچ ہزار کمبل تیار کئے گئے جنہیں پیک کرنے کے بعد لبنان روانہ کر دیا گیاہے۔
جناب استاد آقا نے بتایا کہ قومی امدادی مہم’’ہبہ‘‘(تحفہ) کے تحت اکھٹی کئے جانے والے سامان کی کل لاگت تین سوبلین ریال ہے جسے عوام اور مخیر حضرات کے تعاون سے اکھٹا کیا گیا ہے ۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر محترمہ فاطمہ دژبرد نے امداد اور عوامی عطیات جمع کرنے کے عمل کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی جانب سے لبنان کی مزاحمتی عوام کی ہمہ جہت امداد پر تاکید اور آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اس امدادی مہم کو تیزی سے شروع کیا گیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ مہم پورے ملک میں پھیل گئی جس میں ایرانی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کپڑے اکھٹے کئے ، گرم لباس بُنے اور دیگر ضروری سامان تیار کیا حتی کچھ خواتین نے بازاروں میں جا کر مالی امداد اکھٹی کی اور اس سے کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء خریدیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ منتظمین کی توقعات سے زیادہ اس قومی امدادی مہم کو سراہا گیا، ایرانی مائیں ہمیشہ بحرانی حالات میں پیش پیش رہتی ہیں اور اپنے ہم وطنوں اور ہمنوع انسانوں کی مدد کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے اس امدادی مہم کی بے مثال پذیرائی کو مدّ نظر رکھتے ہوئے حضرت فاطمہ زہراء(س) کے یوم ولادت تک اس کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے ۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے خواتین و خاندانی امورکی کاوشوں سے ایک لاکھ بیس ہزار گرم کپڑے اور پانچ ہزار کمبل قومی امدادمی مہم’’ہبہ‘‘(تحفہ) کے تحت اکھٹے کئے گئے جنہیں لبنان بھیجنے کے لئے لوڈ کر دیا گیا ہے۔
News Code 5198
آپ کا تبصرہ