حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر رضوی زائر سرا لبنانی عزاداروں کا میزبان

آستان قدس رضوی کے زائر سرا اور زائر شہر رضوی میں لبنانی پناہ گزینوں کے لئے شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 15 نومبر2024 بروز جمعہ کو زائر سرای رضوی میں عزاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے لبنانی مہمانوں نے شرکت کی اور صدیقہ ،طاہرہ اور شہیدہ بی بی حضرت فاطمہ زہراء(س) کے سوگ میں عزاداری منائی۔
عزاداری کے اس پروگرام میں حرم امام رضا(ع) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید دانیال موسوی نے عربی زبان میں خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء(س) کی سیرت اور مقام و مرتبہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ پوری انسانیت حضرت زہراء(س) کی مرہون منت ہے ۔
انہوں نے خطے کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف حضرت زہراء(س)کے فرزندان  اور ان کے مکتب کے تعلیم یافتہ افراد ہی ظلم کے خلاف کھڑے ہیں اور ظالم سے مقابلہ کر رہے ہیں،انہوں نے ان افراد کو جو حضرت زہراء(س) کے مکتب کے تربیت یافتہ ہیں اور ولایت کے پرچم کے سائے میں حرکت کررہے ہیں ایک عظیم نعمت قرار دیا۔
واضح رہے کہ عزاداری کے اس پروگرام کے اختتام پر  ذاکر اہلبیت(ع) سید جواد حسینی نے حضرت زہراء(س) کے بارے میں نوحے اور مرثیے پڑھے ۔

News Code 5126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha