جناب محسن ہوشمند نے فارس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک آستان قدس رضوی نے مختلف تقریبات اور پروگراموں میں شرکت کے لئے مختلف وفود کو لبنان بھیجا ہے اور حرم امام رضا(ع) کے خادمین مزاحمتی محاذ کے لئے امداد بھی لے کر گئے ، اس امداد کا کچھ حصہ عوام کی کاوشوں سے ’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں ‘‘مہم کے ذریعہ اکھٹا کیا گیا ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ قائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ جو کہ حرم امام رضا(ع) کے خادم تھے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے تشیع جنازے میں حرم امام رضا(ع) کے 14خادموں نے شرکت فرمائی۔
انہوں نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے خادمین نے نماز جنازہ میں شرکت کے علاوہ شہداء کے گھروں میں بھی تشریف لے گئے اس کےعلاوہ تشیع جنازہ کے وقت شہید حسن نصر اللہ کے محل دفن کے نزدیک ایک موکب بھی لگایا۔

آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے14 خادمین نے لبنان میں ہونے والے تشیع جنازہ میں شرکت فرمائی۔
News Code 5826
آپ کا تبصرہ