پانی کے تناؤ کو حل کرنے اور ہموطن قیدیوں کو آزاد کرنے سے لے کر لبنان جنگ کے متاثرین کی مدد تک

آستان قدس رضوی کی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملوں اور جنگ کے ابتدائی ایّام سے ہی رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ حکم دیا کہ سب پر فرض ہے کہ وہ لبنان اور حزب اللہ کی مدد کریں،جس پر حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نےہمیں یہ دستور دیا کہ ہم کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن میں لبنان کی مزاحمتی اور مظلوم عوام کی مددکے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد حسین استاد آقانے ٹی وی چینل 2 کے لائیو پروگرام’’آرام دل ہا‘‘ میں آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے اہم اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے مذموم حملوں کے بعدحرم امام رضا(ع) کے لبنانی زائرین کی پروازیں بندکر دی گئیں جس پر حرم امام رضا علیہ السلام کےمتولی نے خصوصی طور پر ان لبنانی زائرین کی میزبانی کا حکم دیا۔
جناب محمد حسین استاد آقا نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آستان قدس رضوی کے ایک رہائشی مرکز میں تقریباً200 لبنانی زائرین کی میزبانی کی جا رہی ہے خطےکے حالات کے پیش نظر ان کی واپسی فی الحال ممکن نہیں ہے اس لئے حالات بہتر ہونے تک ان کی میزبانی جاری رہے گی۔
انہوں نے لبنانی زائرین کی حضرت امام علی رضا(ع) سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی زائرین اپنے آپ کو امام رضا(ع) کا مہمان سمجھتے ہیں اس لئے ان کی خواہش یہ تھی کہ وہ مشہد مقدس میں امام رضا(ع) کے جوار میں رہیں۔
انہوں نے کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے ایک اور اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی  حکومت کے لبنان پر حملوں کی وجہ سے بیروت کے ہسپتالوں کی شدید طبی امداد کی ضرورت تھی جس پر کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے 10ٹن  طبی امداد کا سامان تیار کر کے لبنان روانہ کیا۔
استاد آقا نے بتایا کہ عنقریب رضوی ہاسپٹل کے عرب زبان ڈاکٹرز کو بھی  طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے لبنان بھیجا جائے گا۔
انہوں نے شام میں موجود لبنانی جنگی متاثرین کی مدد کے لئے انجام دیئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی تارکینِ وطن کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے کے تعاون سے  روضہ منورہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جوار میں ایک مرکز قائم کیا گیاہے جہاں پر ان تارکینِ وطن کو تین دن تک قیام و طعام اور پوشاک سمیت دیگر  ضروری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔
البتہ ان لبنانی تارکینِ وطن کا وہ حصہ جو ہوٹلوں ، اسکولوں اور دیگر جگہوں پر قیام پذیر ہے ان کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے ایک ہزار فوڈ پیکج روانہ کیا گیا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن  کا ایک اور اہم اقدام ’’لبنان تنہا نہیں ہے‘‘ کے عنوان سے قومی مہم کا انعقاد تھاجس کے ذریعہ تمام مسلمانوں اور ہموطنوں کو دعوت دی گئی کہ وہ لبنان کی مظلوم اور بے سہارا عوام کی مدد میں حصہ لیں،اور اپنے عطیات بینک کارڈ نمبر6063737004953475 اور شبا نمبر IR16140600363401107270424008 پر جمع کرائیں۔
اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کی جانب سے پانچ ہزار قرآن مجید اور مفاتیح الجنان بھی  ان تارکین وطن لبنانیوں کے لئے بھیجے گئے ۔
 جناب استاد آقا نے بتایا کہ کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار اعزازی خادم ملک بھر میں خدمت کر رہے ہیں اورلوگوں کو مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں ایک خدمت غیرمالیاتی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی شامل ہے ،اس منصوبے کے تحت اب تک 900  افراد کو رہائی دلائی گئی ہے اور اگلے ہفتے پچاس قیدیوں کو مزید رہائی دلائی جائے گی۔
  انہوں نے مزید یہ بتایا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں 250 دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی مہم شروع کی گئی جس میں سے 211 دیہاتوں کویہ سہولت فراہم کی جاچکی ہے اور مزید 40 دیہاتوں کو پانی یہ سہولت فراہم کرنے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔
گفتگو کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حکم پر آستان قدس رضوی اور مخیر حضرات کے تعاون سے پہلی بار مشرف ہونے والے افرادکا منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت اب تک 1600افراد مشہد مقدس کی زیارت سے مشرف ہو چکے ہیں۔

News Code 4956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha