لبنانی متاثرین کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار گرم لباس عطیہ کرنے کی مہم کا شاندار استقبال

آستان قدس رضوی کےمرکز برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک خدا پسندانہ عمل کے تحت ’’تحفہ‘‘ کے عنوان سےغزہ اور لبنان کے مظلوموں کے لئے امدادی مہم کا آغاز کیا گیا جسے ایرانی خواتین کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر محترمہ فاطمہ دژبرد نے مشہد مقدس کے خاتون کیمپ میں اکھٹے کئے گئےگرم کپڑوں کی پیکنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی امدادی مہم کا مقصد لبنان اور غزہ کے متاثرین کے لئے گرم کپڑے اور موسم سرما کے لئے دیگر ضروری اشیاء کا اکھٹا کرنا تھا۔
 الحمد للہ ایرانی خواتین کی کاوشوں اور ملک بھر میں واقع مرکز برائے خواتین و خاندانی امور کے مراکز کے تعاون سے ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد گرم لباس اور دیگر ضروری اشیاء اکھٹی کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس امدادی مہم کی اطلاع تیزی سے ملک میں پھیلی جس پر ایرانی خواتین نے گرم کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء اکھٹی کیں حتی بعض خواتین نے بازاریوں سے مالی امداد اور چندہ اکھٹا کر کے کپڑے اور ضروری سامان خرید کر عطیہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ منتظمین کی توقعات سے بڑھ کر اس قومی امدادی مہم کا استقبال کیا گیا،ایرانی مائیں ہمیشہ سے بحرانی حالات میں پیش پیش رہی ہیں اور اپنے تمام وسائل سے اپنے ہمنوع انسانوں کے لئے مدد کرتی آئی ہیں، اس قومی امدادی مہم نے یہ واضح کر دیا کہ ایرانی خواتین ہر حال میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
قومی امدادی مہم’’تحفہ‘‘ میں خواتین کی وسیع پیمانے پرسرگرمیاں
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس مہم کے نفاذ کے لئے ملک بھر میں خواتین نے مختلف سرگرمیاں انجام دیں،ان سرگرمیوں میں بُنائی و سلائی کی ورکشاپس کی تشکیل،مالی عطیات اکھٹا کرنا،مارکیٹ جا کر کپڑے اور ضروری اشیاء کی خریداری اور مختلف جگہ پر اس مہم کی اطلاع رسانی وغیرہ شامل ہیں۔
مرکز برائ خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے شاندار استقبال پر فلاحی مراکز کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے کہ اس امدادی مہم کو حضرت فاطمہ زہراء (س) تک جاری رکھا جائے۔

News Code 5130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha