شام میں مقیم لبنانی تارکین وطن کو قرآن کریم اور مفاتیح الجنان کے پانچ ہزار نسخے عطیہ

مظلوم لبنانی عوام کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے دی جانے والی امداد کے تسلسل میں شام میں مقیم لبنانی پناہ گزینوں کو قرآن کریم اور مفاتیح الجنان کے پانچ ہزار نسخے عطیہ کئے گئے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے  غاصب صیہونی حکومت کے لبنان پر حملوں میں اضافہ ہونے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے لبنانی عوام کو امداد دینے پر تاکید کی جس کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے مظلوم لبنانی عوام کے لئے امداد جمع  کرنے کا حکم دیا۔
جناب محمد استاد آقا نے گفتگو کوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ خطے کی نازک صورتحال کی وجہ سے وہ لبنانی زائرین جو واپس اپنے ملک نہیں جا سکے ان کے لئے مشہد مقدس میں قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ، ساتھ ہی ان لبنانی زائرین  کو    جن کی تعداد تقریبا دو سو ہے طبی خدمات بھی فراہم کی  جارہی  ہیں  
جناب استاد آقا نے ’’لبنان اکیلا نہیں ہے‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی قومی مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے ابتدائی دنوں میں تمام ہم وطنوں اور مسلمانوں کو دعوت دی گئی کہ وہ مظلوم اور بے دفاع  و نہتے لبنانی عوام کی مدد میں حصہ لیں اور حرم امام رضا(ع) کے ذریعہ اپنے عطیات لبنانی عوام کے لئے ارسال کریں۔
آپ اپنے عطیات کو بینک کارڈ نمبر6063737004953475اور شبا  نمبر IR140600363401107270424008پر بھیج سکتے ہیں۔
ہمارے جن ہموطنوں نے لبنان کی مظلوم عوام کے لئے عطیات بھیجے ہیں ان کے  شکر گزار اور  ممنون ہیں ۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ لبنانی ہسپتالوں کو  بھی طبی سازوسامان بھیجنے کے علاوہ شام میں موجود لبنانی  پناہ گزینوں  کے لئے فوڈ پیکجز بھی  بھیجے گئے ۔

News Code 4966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha